• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوئٹر کی نئی الگورتھم ٹائم لائن متعارف

شائع February 10, 2016
—کریٹیو کامنز فوٹو
—کریٹیو کامنز فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ٹائم لائن یا الگورتھم کے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔

ٹوئٹر بلاگ پر اس سائٹ نے اپنی ٹائم لائن کے ری ڈیزائن فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا جو ویب اور ایپ دونوں جگہ دستیاب ہے۔

اس ٹائم لائن کے تحت اب ٹوئیٹس پہلے کی طرح وقت کی ترتیب کی بجائے الگورتھم کی مدد سے آپ کی دلچسپی کے مطابق ٹاپ پر آئیں گی۔

ٹوئٹر کے لحاظ سے یہ بہت اہم اپ ڈیٹ ہے جو کافی حد تک فیس بک ٹائم لائن سے مشابہہ ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ پرانی ترتیب وار ٹائم لائن کا خاتمہ ہوگیا ہے جو کہ اس سروس کے امتیازی فیچرز میں سے ایک ہے۔

یہ نئی تبدیلی بھی صارفین کی اپنی مرضی پر ہے کہ وہ اسے اپناتے ہیں یا نہیں۔

اس کے لیے ٹوئٹر کے اکاﺅنٹ سیٹنگ پر جاکر اسے ایکٹیویٹ کرنا ہوگا تاہم تمام تر صارفین تک کی اس رسائی آئندہ چند یا ہفتوں میں ہوگی۔

جب صارفین اس کے عادی ہوجائیں گے تو اس کا اطلاق ہر ایک پر ہوجائے گا تاہم وہ بھی ان کی مرضی پر ہوگا کہ اسے اپناتے ہیں یا نہیں۔

ٹوئٹر نے اس کی تصویری جھلکیاں شیئر نہیں کیں جس سے اندازہ ہو کہ یہ اپ ڈیٹ دیکھنے میں کیسی ہے، تاہم سائٹ کا کہنا ہے کہ اب صارفین ہزاروں اکاﺅنٹس کو ہی فالو کیوں نہ کر رہے ہو مگر اپنی دلچسپی کی معلومات سے محروم نہیں رہ سکیں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ٹوئٹر کو مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اس کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024