• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خلاء سے آسمانی بجلی کا نظارہ

شائع February 10, 2016
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے برطانوی خلاء باز نے بجلی چمکنے کی ویڈیو جاری کی ہے — فوٹو : اسکرین گریب
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے برطانوی خلاء باز نے بجلی چمکنے کی ویڈیو جاری کی ہے — فوٹو : اسکرین گریب

لندن: برطانوی خلاء باز نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلا سے بجلی چمکنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے برطانوی خلا باز ٹم پیک نے یہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بجلی چمکنے کے حیرت انگیز مناظر بہت واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

جس وقت خلائی اسٹیشن شمالی افریقہ سے ترکی سے ہوتے ہوئے یورپ کی جانب جا رہا تھا تو یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

ویڈیو میں زمین پر رات کے اوقات میں مختلف خطوں میں روشن بجلی روشنی بھی واضح نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی خلا باز ٹم پیک 6 ماہ کے مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود ہیں، وہ خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے برطانوی خلا باز بھی ہیں۔

ان کے فیس بک پیج پر 22 گھنٹوں میں یہ ویڈیو 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024