• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہندوستانی بحریہ کا پاکستانی کشتی پر زبردستی قبضہ

شائع February 8, 2016

ٹھٹھہ: ہندوستانی بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کجھور کریک کے قریب پاکستانی علاقے میں داخل ہوکر 11 ماہی گیروں سمیت پاکستانی کشتی زبردستی اپنے قبضے میں لے لی۔

واضح رہے کہ کجھور کریک صوبہ سندھ کے ساحلی ضلع سجاول کے ساتھ واقع ہے۔

یوسف کتیار گاؤں کے رہائشیوں نے ڈان کو بتایا کہ دلبر کتیار نامی شخص کی الشہباز بوٹ کجھور کریک میں موجود تھی کہ اسی دوران ہندوستانی بحریہ کی بھاری نفری نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

رہائشیوں نے بتایا کہ ہندوستانی بحریہ کے اہلکار کشتی کے علاوہ پاکستانی ماہی گیروں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ ماہی گیروں کی شناخت 10 سالہ جمیل، 12 سالہ عبد الرزاق، 13 سالہ محمد صدیق، علی محمد، علی اصغر، عبد العزیز، عبد الغفور، ابوبکر، محمد، سکندر اور محمد مرغر کے ناموں سے ہوئی۔

یہ خبر 8 فروری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024