• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ناریل کے تیل کے ان فوائد سے آپ واقف ہیں؟

شائع February 6, 2016

ناریل کے تیل کے انسانی صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے فوائد عمومی طور پر سب جانتے ہیں، جبکہ بالوں کی نشوونما کے لیے ناریل کے تیل کا استعمال عام سی بات ہے، تاہم ناریل کے تیل کے بہت سارے فوائد کے بارے میں زیادہ تر لوگ ناواقف ہیں۔

جلد کے لیے : چہرے کی جلد کو خوبصورت اور تر و تازہ کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں تھوڑی سے چینی ملا کر اسے چہرے پر 10 منٹ تک لگانے سے مردہ خلیے (ڈیڈ سیلز) ختم ہوجاتے ہیں۔

اگر ناریل کے تیل میں چینی کی جگہ نمک ملا کر اس کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد کو انفیکشن اور دانوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

دانتوں کے لیے: یوں تو دانتوں کو مضبوط رکھنے کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کے ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں، لیکن یہ اب سے زیادہ کارآمد ٹوتھ پیسٹ ثابت ہوسکتا ہے۔

تھوڑا سا ناریل کا تیل اور نمک دانتوں میں روزانہ تین سے چار منٹ تک لگانے سے دانت مضبوط، کیڑے سے پاک اور چمکدار رہتے ہیں۔

بالوں کے لیے: یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔

پاؤں کے لیے: ناریل کے تیل کے چوٹ ٹھیک کرنے کی خصوصیت سے سب واقف ہیں، لیکن اگر ہر رات سونے سے پہلے پاؤں پر ناریل کا تیل لگا کر موزے پہن لیے جائیں تو پاؤں کی پھٹی ہوئی ایڑیاں ایک ہفتے میں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔

ہونٹوں کے لیے: زیادہ تر لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ ناریل کے تیل میں جلد کو نرم و ملائم رکھنے کی کمال خصوصیت موجود ہے، اور اگر روز رات کو ہونٹوں پر تھوڑا سا ناریل کا تیل لگا کر سویا جائے تو آپ کے ہونٹ کسی بھی موسم میں پھٹنے سے بچ سکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (1) بند ہیں

MUHAMMAD FAISAL Feb 17, 2016 03:15pm
NAREEL KO RAAT MEN DOBO DEHE OR SUBHA NEHARMO UTH KAR KHA LEHE US SE JOHROON KA DARD BELKUL GAIB

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024