• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'بلاجواز ہڑتال' کے سامنے نہیں جھکیں گے: وزیراعظم

شائع February 5, 2016

مظفرآباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ہڑتال کو 'بلاجواز' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کرنے والوں کے سامنے نہیں جھکے گی ۔

ڈان نیوز کے مطابق مظفرآباد میں آزاد کشمیر اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر پی آئی اے کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

نواز شریف نے کہا کہ قومی ایئر لائن کو ہرحال میں درست کرکے دم لیں گے۔ حکومت نے جمہوریت کے لیے سب کچھ خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور دھرنوں کے باوجود دھرنا دینے والوں کی پارلیمانی سیاست کاخاتمہ نہیں چاہا۔

مزید پڑھیں: ہڑتالی ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا، وزیراعظم

نوازشریف نے کہا کہ وہ قرضوں سے نہیں بلکہ چین کی سرمایہ کاری سے منصوبے لگارہے ہیں ۔

انہوں نے ایک بار پھر 2018 میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم اس سے قبل بھی احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری بل قومی اسمبلی بھیج دیا گیا

منگل کو وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتجاجی ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا جبکہ انہیں ایک سال جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

ملازمین کے احتجاج کے باعث گزشتہ چار روز سے قومی ایئرلائن کی فلائیٹ سروس معطل ہے جبکہ ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

احتجاج کے پہلے روز کراچی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی کے باعث دو ملازمین بھی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے واقعے پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔

وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ 350 ارب روپے کے خسارے میں چلنے والے ادارے کو اس کی موجودہ انتظامیہ مزید نہیں چلاسکتی۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو جون 2016 تک پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، جس پر اسے اپوزیشن جماعتوں اور پی آئی اے ملازمین کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔

اس سے قبل حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن بل 2015 کو اپوزیشن کے شدید احتجاج اور واک آؤٹ کے باوجود قومی اسمبلی سے منظور کروا کر قومی اثاثے کو پبلک پرائیویٹ کمپنی بنانے کی منظوری دے چکی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (1) بند ہیں

asif Feb 06, 2016 03:34pm
Zabar 10

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024