• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پی آئی اے آپریشن چوتھے روز بھی معطل

شائع February 5, 2016
ملازمین کے احتجاج کے باعث بند آپریشن سے 2 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے —فائل فوٹو : آن لائن
ملازمین کے احتجاج کے باعث بند آپریشن سے 2 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے —فائل فوٹو : آن لائن

اسلام آباد، کراچی، لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کے ملازمین کی جانب سے مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران فلائیٹ سروس چوتھے روز بھی بند ہے۔

ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کے باعث اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کوئٹہ ایئر پورٹ، فیصل آباد ایئر پورٹ سے تمام قومی اور بین الاقوامی پروازیں چاتھے روز بھی منسوخ ہو گئیں۔

پی آئی اے کے ملک بھر میں بکنگ دفاتر میں کام بند ہونے کے ساتھ کارگو، گراونڈ سپورٹ، فلائٹ بریفنگ اور انجینئرنگ سمیت تمام شعبوں میں کام معطل رہا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں پی آئی اے فلائٹ آپریشنز بند

واضح رہے کہ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ فلائیٹ آپریشن کی بندش سے 2 ارب روپے کے قریب نقصان ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ملازمین نے نمازِ جمعہ کے بعد ایئرپورٹس کے باہر احتجاج کی منصوبہ بندی کی۔

ڈیڈ لاک خاتمے کا امکان

حکومت اور پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تصاویر دیکھیں : پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال

نج کاری کمیشن کے چئیرمین محمد زبیر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ کیپٹن سہیل بلوچ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومتی وفد سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین گزشتہ دو ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں ان کا احتجاج 20 جنوری کو قومی اسمبلی میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بل آنے پر شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی آئی اے عہدے سے مستعفی

جس کے بعد حکومت نے پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ 1952 نافذ کیا جس کی رو سے کام پر نہ آنے والے ملازمین کا نکالا جا سکتا ہے البتہ اس سے ملازمین اس سے مزید مشتعل ہوئے اور تین روز قبل فلائیٹ سروس بندش کا اعلان کیا گیا، شروع میں تو سروس معمول کے مطابق رہی بعد ازاں کراچی میں احتجاج کے دوران 2 ملازمین کی ہلاکت ہوئی جس سے ملک بھر میں فلائیٹ سروس بند ہونا شروع ہو گئی اور گزشتہ 3 روز سے یہ سروس بند ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024