• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نندتا داس کی پاکستان آنے سے معذرت

شائع February 4, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: ہندوستان کی مشہور رضاکار اور اداکارہ نندتا داس نے خرابیِ صحت کی وجہ سے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کر لی۔

جمعہ کو شروع ہونے والے فیسٹیول سے ایک روز قبل نندتا نے فیس بک پر بتایا کہ وہ پاکستان نہیں آ سکیں گی۔

نندتا نے واضح کیا کہ ان کی عدم شرکت کی وجہ انوپم کھیر کے ویزہ معاملے سے ہرگز نہیں۔

خیال رہے کہ بولی وڈ اداکار انوپم نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے انہیں فیسٹیول میں شرکت کیلئے ویزہ جاری نہیں کیا۔

نندتا کے مطابق، وہ کل سے بیمار ہیں اور بدقسمتی سے کراچی آنے سے قاصر ہوں گی۔

’میں منتظمین کو مایوس کرنے پر بہت افسردہ ہوں لیکن صورتحال میرے کنٹرول سے سے باہر ہے۔ میں نے اسکائپ کے ذریعے شرکت کی پیش کش کی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ اگر پاکستان بیوروکریسی نے انوپم کھیر کو ویزہ جاری کرنے میں رکاوٹ ڈالی بھی ہے تو وہ اس مسئلہ کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط کرنے کی حقیقی کوششوں سے الگ رکھیں گی۔

انوپم کھیر نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ کیلئے درکار این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ویزہ نہیں دیا گیا۔

نندتا او ر انوپم کے علاوہ انڈیا سے رضاکار لکشمی تریپاٹھی اور صحافی برکھا دت بھی فیسٹیول میں مدعو ہیں ۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024