تاخیر پر عابد شیر علی کو شرمندگی کا سامنا
کراچی: وزیر مملکت برائے پانی و توانائی عابد علی شیر کو کراچی ائیرپورٹ پر اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب تاخیر سے آنے پر انہیں طیارے پر سوار نہیں ہونے دیا گیا۔
عابد شیر علی جمعرات کو جب لاہور جانے کیلئے تاخیر سے پہنچے تو اس وقت پی اے-204 کا دروازہ بند کیا جا چکا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق، وزیر مملکت کے تاخیر سے آنے کی وجہ ایئرپورٹ کے باہر پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کے درمیان پھنس جانا تھا۔
مظاہرین نے عابد کو دیکھ کر حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے مبینہ طور پر ان کا راستہ روک دیا تھا۔
خیال رہے کہ ستمبر، 2014 میں رحمان ملک اور پی ایم ایل-ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو دو گھنٹے تاخیر سے آنے پر مسافروں نے طیارے سے نکال دیا تھا۔
دونوں پر الزام تھا کہ ان کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں