• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

شائع February 3, 2016
۔—اے ایف پی تصویر۔
۔—اے ایف پی تصویر۔

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ملازمین کے احتجاج میں فائرنگ کے باعث دو افراد کی ہلاکت پر تحقیقاتی ٹیم بنانے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی بریگیڈیئر رینک کے افسر کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے فلائٹ سروس دوسرے روز بھی معطل

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کمیٹی واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پی آئی اے کے عملے نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ فلائٹ سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی ملازمین کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ نے آج نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج کا دائرہ بڑھانے اور مظاہرین کی ہلاکت پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب تک کی رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی 100 کے قریب بین الاقوامی اور قومی پروازیں منسوخ جبکہ قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں دبئی، چین، جدہ اور دوحہ سے اسلام آباد جبکہ کوالالمپور، دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والی انٹرنیشنل پروازیں شامل ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024