• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیئرمین پی آئی اے عہدے سے مستعفی

شائع February 2, 2016 اپ ڈیٹ February 3, 2016

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیئرمین ناصر جعفر نے کراچی میں ملازمین کے احتجاج کے دوران دو ہلاکتوں پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پیر کو نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جعفر نے کہا کہ 'آج کے بعد میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں اس ادارے میں کام کروں۔'

چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو اپنا استعفیٰ بھجوا دے دیا ہے۔ تاہم، وزیر اعظم ہاوس نے استعفی ملنے یا قبول کرنے کی تصدیق نہیں کی.

مزید پڑھیں: ملک بھر میں پی آئی اے فلائٹ آپریشنز بند

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کی جان سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں ہوسکتا۔ اللہ ہلاک ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔'

انہوں نے کہا کہ وہ پی آئی اے کی حمایت جاری رکھیں گے لیکن ادارے کے چیئرمین نہیں رہ سکتے.

ناصر جعفر نے کہا کہ جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کو متعدد بار سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ وہ احتجاج نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری بل قومی اسمبلی بھیج دیا گیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'جن ملازمین کے لیے میں نے اتنی محنت کی، اگر وہ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے لیے تیار ہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں۔'

انہوں نے احتجاج کرنے والے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ بات چیت کریں، حکومت ان کے مطالبات سنے گی۔

ناصر جعفر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیاجب آج پی آئی اے ملازمین کے نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران دو ملازمین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

بعدازاں وزیراعظم نے احتجاجی ملازمین کےخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں حصہ لینے والوں کو نوکری سے نکال دیا جائے جبکہ جبکہ انہیں ایک سال جیل کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے والوں کو اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

نجیب احمد سنگھیڑہ Feb 02, 2016 11:33pm
گرتی ہوئی دیوار کو ایک اور دھکا دینے کا وقت آن پہنچا !
Naveed Shakur Feb 03, 2016 03:09pm
Safe Exit!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024