• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’پی آئی اے نجکاری کے خلاف احتجاج ایک سیاسی کھیل‘

شائع February 2, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نجکاری کے خلاف احتجاج کو سیاسی کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس اور رینجرز نے نہیں بلکہ شاید جلوس کے اندر سے گولی چلائی گئی۔

پیر کو کراچی میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واقعہ کے بعد اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پرویز رشید نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی احتجاج ہوا مگر وہاں گولی نہیں چلی، تاہم کراچی میں جلوس کے اندر سے گولی چلائی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ واقعہ میں پاکستان تحریک انصاف کے لوگ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے احتجاج کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہڑتالیں پی آئی اے کے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے موقع پر اپنے منشور میں خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا وعدہ کیا تھا جو پورا ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوب خان اور ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی ان پر قتل کے مقدمات بنے اور’ آج پھر ہمارے اوپر قتل کا مقدمہ بنانے کا مطالبہ کیا جا رہاہے‘۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے ساتھی احتجاج میں شامل تھے اور ان کا مقصد دو تین لاشیں گرا کر اس پر سیاست کرنا تھا۔

محمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں بھی پی آئی اے کی نجکاری شامل ہے اور آج وہ اسی منشور کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

زبیر کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 ماہ کا وقت دینے کیلئے تیار ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Feb 02, 2016 10:59pm
جو کچھ بھی ھوا واقعہ افسوسناک اور قابل مزمت ھے احتجاج کے اڑ میں سیاست کرنا ناجائز ھے اس واقعے کی اصل زمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ھوتی ھے. لیکن حکومت نے پی ٹی ائی پر الزام لگایا ھے لیکن اسکے پاس کوئی ثبوت نہیں اس بات کی تحقیقات ھونی چاہئے کہ گولی کس نے چلائی اور کس کی گولی سے احتجاجی ھلاک ھوئے اگر پولیس اور رینجرز گولی چلانے سے واقعی انکاری ھیں تو اسکا پتہ چلانا ریاست کا کام ھے گولی کس نے اور کہاں سے چلائی اسکے درجنوں گواہ ھونگے پولیس اور رینجرز کیلئے معلوم کرنا اسان ھوگا سیاستدانوں سے گزارش ھے کہ اس واقعہ پر سیاست نہ کریں اگر بات بگڑ گئی تو کوئی تیسرا فریق اس سے فائدہ اٹھا سکتا ھے
نجیب احمد سنگھیڑہ Feb 02, 2016 11:03pm
ہاں ناں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر احتجاج بھی سیاسی کھیل تھا؟ میٹرو ٹرین پر مظلوموں کا احتجاج بھی سیاسی کھیل ہے؟ سوئی گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج بھی سیاسی ہے؟ !!!
Ali Feb 03, 2016 12:34am
There is too much confusion- First govt says that it's not privitazing, now they are saying that they will fulfill their privatization promise. Need clarity here. I read that PIA owes around 300 Billion RS. in debt. That's a huge money which PIA lost due to their inefficient governance. where was these PIA employees when PIA was run by stupid people. It was written on the wall. You can't just suck an organization because it govt funded. Sooner or later it becomes bank corrupt. On the other side, It seems that it's government policy to mismanage each government run organization so they could sell these cheaper (or at no cost) to their friends. Where was this and other governments when PIA was performing bad?? What next?? ....steel mill? Oddly enough they are so smart that they can make billions from their own business but when it comes to run govt funded organizations , they becomes so stupid that only can't think anything other than privatization.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024