• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہڑتالی ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا، وزیراعظم

شائع February 2, 2016

ساہیوال: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے احتجاجی ملازمین کےخلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک سال تک جیل جانا پڑسکتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق منگل کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہڑتال کرنے والوں کو اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہڑتال کے باعث پی آئی اے کو یومیہ 10 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے اور معاملے پر سیاست کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں پی آئی اے فلائٹ آپریشنز بند

انہوں نے کہا کہ ہڑتال میں شریک ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جائے گا جبکہ کام کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی تیزی سے کام ہورہا ہے۔’معیشت ترقی کرے گی تو برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا‘۔

وزیراعظم کے یہ بیانات ایسے موقع پر سامنے آئے جب ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری بل قومی اسمبلی بھیج دیا گیا

احتجاج کے دوران کراچی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران دو ملازمین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

حکومت کا موقف ہے کہ 350 ارب روپے کے خسارے میں چلنے والے ادارے کو اس کی موجودہ انتظامیہ مزید نہیں چلاسکتی۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو جون 2016 تک پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، جس پر اسے اپوزیشن جماعتوں اور پی آئی اے ملازمین کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔

اس سے قبل حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن بل 2015 کو اپوزیشن کے شدید احتجاج اور واک آؤٹ کے باوجود قومی اسمبلی سے منظور کروا کر قومی اثاثے کو پبلک پرائیویٹ کمپنی بنانے کی منظوری دے چکی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

نجیب احمد سنگھیڑہ Feb 02, 2016 08:17pm
عوامی وزیراعظم کو ایسا فاشٹ بیان نہیں دینا چاہیے تھا اور نہ ہی پرویز رشید کو پی آئی اے ملازمین کو دھمکیاں دینی چاہیئں۔ نہتے ملازمین پر گولی چلنا عوامی حکومت پر سوالیہ نشان ہے اور عوام سوچنے پر مجبور ہیں کہ تعلیم، وقت، حالات، ہوا کے تھپیڑے بھی انسانی بنیادی سرشت یا فطرت کو تبدیل کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟ واضح رہے، پاکستان مسلم لیگ جس کے بعد میں دو گروپ بن گئے تھے، کی بنیاد آئی جے آئی تھی اور ضیاءالحق نے اسے روشناس کروایا تھا۔ خسارہ خسارہ کے سوا کوئی بات آتی ہی نہیں حکومت کو۔ یہ جو سیاستدان لوٹ مار کرتے ہیں کیا وہ ملک و قوم کو خسارہ نہیں پہنچاتے؟ بیرون ملک دولت کے انبار لگانا خسارہ نہیں؟ پی آئی اے اگر خسارہ میں ہے تو اسکی وجہ ملازمین نہیں بلکہ افسر شاہی ہے۔ تمام محکموں کا مال افسر لوگ کھاتے ہیں اور نزلہ نچلے درجے کے ملازمین پر نکلتا ہے۔جن اداروں کی نجکاری کر دی گئی ہے، انہوں نے کیا دولت کے انبار لگا دیئے ہیں؟ سرکاری سکولوں کو قومیا کر تعلیم کا بیڑا غرق کیا جا چکا ہے اور یہ لوگ پھر بھی نجکاری چاہتے ہیں۔ سرمایہ دار کو سوائے پیسہ کے نظر ہی کچھ نہیں آتا اور یہی بات پی آئی اے نجکاری کی وجہ ہے۔
Haider Shah Feb 02, 2016 09:45pm
I wish, I could have power to crush IMF under my feet so that I can stop ruining million's of people's around the world brutally suffering not to have a job to feed their families. Shame on all politician in Pakistan.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024