• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال

شائع February 2, 2016

منگل کو پاکستانی کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین نے ائیر لائن کی نجکاری کے خلاف کراچی میں کارگو ٹرمینل سے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب مارچ کی تاہم سکیورٹی فورسز نے انھیں ایئر پورٹ سے پہلے ہی روک لیا۔

ہڑتال میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پی آئی اے کے دو ملازمین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر پی آئی اے ملازمین نے فضائی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اس ہڑتال میں انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ بھی شامل ہے جس کے باعث جہازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو مطالبات کے حل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی، دوسری جانب حکومت نے اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا فیصلہ چھ ماہ کے لیے موخر کر دیا جبکہ نجکاری کا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے خلاف ملک بھر میں پی آئی اے کے دفاتر میں احتجاج جاری رہا.

سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا —۔فوٹو آن لائن
سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا —۔فوٹو آن لائن
کراچی میں احتجاج کرنے والے ملازمین کا پولیس سے تصادم ہوا۔۔۔ فوٹو آن لائن
کراچی میں احتجاج کرنے والے ملازمین کا پولیس سے تصادم ہوا۔۔۔ فوٹو آن لائن
کراچی میں پی آئی اے کے احتجاج کرنے والے ملازمین کی ریلی ہیڈ آفس سے ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوئی — آن لائن فوٹو
کراچی میں پی آئی اے کے احتجاج کرنے والے ملازمین کی ریلی ہیڈ آفس سے ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوئی — آن لائن فوٹو
رینجرز اور پولیس نے فائرنگ کی تردید  کی — فوٹو : رائٹرز
رینجرز اور پولیس نے فائرنگ کی تردید کی — فوٹو : رائٹرز
آنسو گیس سے متعدد افراد زخمی ہوئے—۔فوٹو آن لائن
آنسو گیس سے متعدد افراد زخمی ہوئے—۔فوٹو آن لائن
ڈنڈوں سے لیس رینجرز اہلکاروں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا تاہم مظاہرین حصار توڑ کر آگے بڑھ گئے— آن لائن فوٹو
ڈنڈوں سے لیس رینجرز اہلکاروں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا تاہم مظاہرین حصار توڑ کر آگے بڑھ گئے— آن لائن فوٹو
پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر پی آئی اے کے ملازمین نے فضائی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا
پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر پی آئی اے کے ملازمین نے فضائی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا
رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو روکنے کے لیے موجود تھی — آن لائن فوٹو.
رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو روکنے کے لیے موجود تھی — آن لائن فوٹو.