• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملائیکا سے علیحدگی کی خبروں کا 'انوکھا جواب'

شائع February 2, 2016
ارباز خان اور ملائیکا اروڑا خان — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
ارباز خان اور ملائیکا اروڑا خان — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

بولی وڈ اداکار ارباز خان نے اپنی اہلیہ ملائیکا اروڑا سے مبینہ 'علیحدگی' کی خبروں کا نہایت انوکھے انداز میں جواب دیا ہے.

ارباز خان نے اپنی 17 سالہ شادی ختم ہونے کے حوالے سے گردش کرنے والی 'افواہوں' کے بعد سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا اور اپنی ایک ڈب میش ویڈیو پوسٹ کی.

ویڈیو میں ارباز کو 1972 کی مشہور فلم 'امر پریم' کا گانا 'کچھ تو لوگ کہیں گے' گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

ارباز نے ٹوئٹر پر بھی اپنے غصے کا اظہار کیا اور لکھا، 'کچھ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کی ضرورت ہے، فضول باتیں کرنا اور لکھنا بند کردیں'.

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے ملائیکا اروڑا سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے.

مزید پڑھیں:ارباز خان اور ملائیکا کا الگ ہونے کا فیصلہ؟

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ملائیکا، ارباز خان کے بندرا میں واقع فلیٹ کو چھوڑ کر اپنے بیٹے ارحان کے ساتھ ایک دوسرے فلیٹ میں منتقل ہوچکی ہیں.

ارباز اور ملائیکا دسمبر 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024