• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علی ظفر کی اگلی فلم عالیہ بھٹ کے ساتھ

شائع February 2, 2016
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور پاکستانی اداکارعلی ظفر —۔
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور پاکستانی اداکارعلی ظفر —۔

پاکستان کے معروف اداکار علی ظفر اپنی اگلی بولی وڈ فلم میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار ہدایت کار گوری شندے کی آنے والی فلم میں نظر آئیں گے۔

یہ وہی فلم ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں اور اس فلم کے اعلان کے بعد متعدد لوگوں نے شاہ رخ اور عالیہ کی نامناسب جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ اور عالیہ 'غیر روایتی' رومانوی کردار میں

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ ’رنگ دے بسنتی‘ کے اداکار کنال کپور بھی نظر آئیں گے۔

فلم کے ہدایت کار کے مطابق یہ کوئی روایتی رومانوی کہانی نہیں ہوگی۔

یہ فلم علی ظفر کی بولی وڈ میں ساتویں فلم ہوگی، اس سے قبل انہوں نے ’کل دل‘، ’میرے برادر کی دلہن‘، اور ’چشمِ بد دور‘ کے سیکوئل میں کام کیا ہے۔

علی ظفر اس وقت اپنی پروڈکشن فلم ’دیوسائی‘ کی پروڈکشن میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ فواد خان اور بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024