• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’لال مسجد آپریشن کے کرداروں کی معافی کو تیار‘

شائع February 2, 2016
لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز — ڈان نیوز
لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز — ڈان نیوز

اسلام آباد: لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کا کہنا ہے کہ وہ پرویز مشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اور جلد یہ کیس واپس لینے کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت سے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبد العزیز نے کہا کہ میرے خاندان کے تقریباً تمام افراد پرویز مشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے اور مقدمہ واپس لینے کے لیے تیار ہیں، میں جلد پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کروں گا جبکہ یہ فیصلہ کسی دباؤ یا ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر افراد کی طرح پرویز مشرف بھی مسلمان ہونے کے ناطے میرے بھائی ہیں اور اگر ملک میں قرآن و سنت کی تعلیمات کا نفاذ ہوتا تو سابق صدر سے لال مسجد والی غلطی نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ عدالتوں میں جھوٹے مقدمات درج ہوجاتے ہیں، پرویز مشرف نے بھی مجھ پر اور میرے خاندان پر چالیس سے زائد جھوٹے مقدمات درج کرائے، جن کی سماعت آج بھی ہورہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سانحہ چارسدہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ وہ کئی بار سانحہ پشاور کی بھی مذمت کرچکے ہیں۔

ادھر لال مسجد کیس کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے مولانا عبد العزیز کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو وہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد آپریشن کا حصہ بننے والوں کو معاف کرنا مولانا عبد العزیز کا ذاتی معاملہ ہے، لیکن وہ سو سے زائد شہدا کے خون کو خود سے معاف نہیں کرسکتے۔

قبل ازیں مولاناعبدالعزیز جامعہ حفصہ کی طالبات اور دیگر افراد کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف کے روبرو پیش ہوئے۔

وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے دو مقدمات میں مولانا عبد العزیز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ مولانا عبد العزیز کے خلاف سول سوسائٹی کے مظاہرین کو دھمکیاں دینے اور کمیونٹی سینٹر گراونڈ میں شرانگیز تقریر کرنے پر تھانہ آب پارہ میں دو مقدمات درج ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Feb 02, 2016 11:05pm
اچھی خبر ھے مولانا صاحب کو ھر قسم کی دھشتگردی کی مذمت کرنی چاہئے اگر انہوں نے ایسا کیا تو کوئی بھی انکے حلاف نہیں بولے گا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024