• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اپنے سست کمپیوٹر کو ان 8 طریقوں سے تیز بنائیں

شائع February 1, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کا پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سست ہوجائے تو نئی ڈیوائس لینے کی بجائے اس کو ہی تیز کیا جاسکتا ہے۔

جی ہاں نئے مہنگے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو خریدنے کی بجائے آپ اپنی پرانی ڈیوائسز کو ہی تیز چلا سکتے ہیں۔

استعمال نہ ہونے والے پروگرامز کو ان انسٹال کرنا

کمپیوٹرز میں متعدد پروگرام انسٹال ہوتے ہیں جن میں سے بیشتر کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے بلکہ آپ کو ان کی موجودگی کا ہی علم نہیں ہوتا۔ کچھ پروگرام اس وقت چلنا شروع ہوجاتے ہیں جب آپ کمپیوٹر آن کرتے ہیں حالانکہ آپ انہیں استعمال بھی نہیں کرتے۔ اس طرح کے بے مقصد پروگرامز کو ختم کرنے کے لیے کنٹرول پینلز میں پروگرامز اینڈ فیچرز کے پیج کو اوپن کریں اور انسٹال سافٹ ویئرز کی فہرست کا جائزہ لیں۔ ان میں جو غیرضروری ہو انہیں ان انسٹال کردیں، اگر آپ کو اندازہ نہ ہو کہ کن پروگرامز کو رکھنا ضروری ہے تو تھرڈ پارٹی آپشنز جیسے PC Decrapifier کو آزما کر دیکھیں۔

ٹیمپراری فائلز کو ڈیلیٹ کرنا

ہارڈ ویئر اسٹوریج

اگر آپ ٹمپراری فائلز کو ڈیلیٹ کرنا معمول بھی بنالیتے ہیں تو بھی ہارڈ ڈرائیو کا بھر جانا کمپیوٹر کی رفتار پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اکثر ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں یا ٹی وی پروگرامز ریکارڈ کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیو کی ضرورت ہوتی ہے۔

غیر ضروری اسٹارٹ اپس کی روک تھام

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ چلانے کے بعد اسٹارٹ اپس پروگرام کمپیوٹر میموری کو استعمال کرتے ہیں جن کی روک تھام ضروری ہوتی ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے اسٹارٹ پر کلک کرکے رن پر جائیں اور وہاں ' msconfig ' ٹائپ کریں اور پھر انٹر کریں۔ وہاں آپ اسٹارٹ اپ ٹیب کو دیکھ سکتے ہیں جن پر ٹک لگا ہوگا۔ اس بات کے قوی امکانات ہوسکتے ہیں کہ ان میں متعدد پروگرامز ایسے ہو جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کمپیوٹر اسٹارٹ اپ کا حصہ ہیں، آپ جن کو غیرضروری سمجھیں ان کے آگے سے ٹک ہٹا دیں۔

مزید ریم

ریم وہ چیز ہے جو مختلف پروگرامز کو چلانے کا کام کرتی ہے، اگر آپ زیادہ پروگرامز استعمال کرتے ہین تو ریم کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے اور اگر وہ کم ہو تو کمپیوٹر بھی سست ہوجاتا ہے۔ اس کا واضح اشارہ اس وقت سامنے آتا ہے جب آپ کوئی بڑی فائل پراسیس کرنے کی کوشش کریں اور ہر بار کمپیوٹر سست ہوجائے یا مختلف ایکشنز بیک وقت کرنے پر جام ہوجائے۔

ڈسک defragment چلانا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس سے آپ جان سکتے ہین کہ ہارڈ ڈرائیو میں اسٹور انفارمیشن کس حد تک موثر ہے۔ مائی کمپیوٹر میں جاکر ہارڈ ڈرائیوپر رائٹ کلک کریں اور پراپرٹیز کو سلیکٹ کریں، وہاں ٹولز کے ٹیب میں جاکر defragment کا آپشن مل جائے گا۔

ڈسک کلین اپ چلانا

ونڈوز میں ایک ڈسک کلین اپ کا آپشن موجود ہوتا ہے جو غیر ضروری بڑی فائلوں جیسے عارضی انٹرنیٹ فائلز، پروگرام انسٹالر اور دیگر کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کے لیے اسٹارٹ میں جائیں وہاں آل پروگرامز، ایسیسریز، سسٹم ٹولز اور ڈسک کلین اپ پر چلے جائیں۔

مٹی کا جمع ہوجانا

سننے میں تو عجیب لگے مگر مٹی آپ کے کمپیوٹر کی دشمن ہوتی ہے، یہ ائیرفلو پر اثر انداز ہوسکتی ہے جو کہ کمپیوٹر کے درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے اور زیادہ گرم ہونے پر کمپیوٹر کی کارکردگی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے۔ تو کمپیوٹر کی صفائی کو یقینی بنانا بھی بہت ضروری ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mujeeb Hussain Feb 02, 2016 11:59am
Dear All: These are the actions that we can do for our system. I always suggested these programs for my colleagues in our office... I just want to add one more thing which is regarding your processor. must be at least core i3 for better performance. Thank you

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024