• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

فیس بک اَن انسٹال کریں، بیٹری لائف بڑھائیں

شائع February 1, 2016
۔ —  فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اینڈرائیڈ ایپس کی بات کریں تو فیس بک کا ٹریک ریکارڈ کچھ زیادہ متاثر کن نہیں، کیونکہ صارفین ایک عرصے سے فیس بک ایپ کی وجہ سے پرفارمنس مسائل اور بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات کرتے آئے ہیں۔

گزشتہ سال فیس بک کے چیف پراڈکٹ آفسر کرس کاکس نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے یہ مسائل حل کرنے تک اپنے عملے کو آئی فون چھوڑ کر اینڈرائیڈ استعمال کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم، اس کے باوجود مسائل جوں کے توں رہے اور حال ہی میں ایک اینڈرائیڈ بلاگر رسل ہولی نے فیس بک ایپ کو ہی خیرباد کہہ دیا۔ ان کے بعد تو ایسا کرنے والے صارفین کی جیسے ایک لائن لگ گئی۔

ہولی کے اس انکشاف کے بعد کہ فیس بک ایپ کے بغیر اینڈرائیڈ کی پرفارمنس بہتر ہو جاتی ہے، ایک اور صارف نے اپنے ایل جی –جی فور پر ایپ کے اثرات ٹیسٹ کیے۔

انہیں ریسرچ سے معلوم ہوا کہ فیس بک اور فیس بک میسنجر ایپ کے بغیر دوسری ایپس سمارٹ فون پر 51 فیصد زیادہ تیزی سے کھلیں۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ اس ایپ کی عدم موجودگی میں دوسری اینڈرائیڈ سروسز نے بیٹری کا استعمال بھی کم کر دیا۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک ایپ اَ ن انسٹال کر کے بیٹری محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ فونز کی رفتار بہتر ہو جاتی ہے۔

ایپ کے بغیر اگر فیس بک کو کروم براؤزر پر استعمال کیا جائے تو فون اور بیٹری کی پرفارمنس خراب نہیں ہوتی۔

بشکریہ دی گارجین


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024