• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: گمشدہ بچی کی لاش شادی ہال کے ٹینک سے برآمد

شائع January 31, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں ایک شادی ہال کے ٹینک سے چھ سالہ بچی کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے ہال کے مینیجر سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا۔

چھ سالہ پاکیزہ 25 جنوری کو گھر والوں کے ساتھ اورنگی ٹاؤن کے شادی ہال پہنچی اور بھیڑ میں کہیں گم ہوگئی۔

ورثانے پولیس اسٹیشن میں پاکیزہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور ہر جگہ تلاش کیا لیکن بچی نہ مل سکی۔

سات دن بعد پولیس ورثا کے ہمراہ شادی ہال پہنچی اور شک ہونے پر پانی کا ٹینک کھلوایا تو بچی کی لاش ملی۔

لاش ملنے پر پاکیزہ کے نانا نے الزام لگایا کہ ان کی معصوم بچی کو ڈبو کر قتل کیاگیا لہٰذا سفاک ملزمان کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جائے۔

لاش ملنے کے بعد مشتعل ورثا نے شادی ہال پر حملہ کرتے ہوئے اسے آگ لگانے کی کوشش کی لیکن رینجرز اور ریسکیو اداروں نے بروقت پہنچ کر شادی ہال کو تباہی سے بچالیا۔

سندھ کے وزیر داخلہ نے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024