• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

ایپل کا ایک اور خفیہ پراجیکٹ؟

شائع January 30, 2016
ایپل کا لوگو— اے ایف پی فائل فوٹو
ایپل کا لوگو— اے ایف پی فائل فوٹو

ایپل نے اپنے ایک اور خفیہ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور اس بار وہ ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کررہی ہے۔

فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل نے اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے کے لیے سینکڑوں افراد پر مشتمل ایک خفیہ ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

اس ٹیم میں ورچوئل رئیلٹی ماہرین کو شامل کیا گیا ہے جنھیں ایپل نے مخالف کمپنیوں جیسے مائیکروسافٹ وغیرہ سے توڑ کر اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کی یہ ٹیم ایک ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹس کے نمونے کی تیاری کے لیے کئی ماہ سے کام کررہی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ڈیوائس آئی فون میں توسیع ہوگی جیسے سام سنگ کا گئیر وی آر اور گوگل کا کارڈ بورڈ یا یہ اوکیلوس رفٹ یا ایچ ٹی سی وائیو کی طرح ایک خودمختار ڈیوائس ہوگی۔

ایپل اپنے اکثر منصوبوں کو برسوں تک خفیہ رکھتی ہے اور ان کے بارے میں کسی کو علم بھی نہیں ہوتا۔

جس کی مثال ایپل کے مبینہ کار کی تیاری کا منصوبہ ہے جسے پراجیکٹ ٹائٹن کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ کے تحت ایپل کی جانب سے ایک الیکٹرک کار کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے تاہم کمپنی نے ابھی تک اس کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

تاہم ایپل کے سی ای او ٹم کک نے رواں ہفتے کے دوران کہا تھا کہ ورچوئل رئیلٹی میں چند دلچسپ اپلیکشنز موجود ہیں جن پر کام کیا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024