• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ارباز خان اور ملائیکا کا الگ ہونے کا فیصلہ؟

شائع January 30, 2016
ارباز خان اور ملائیکا اروڑا خان — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
ارباز خان اور ملائیکا اروڑا خان — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

بولی وڈ ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر کی طلاق کے بعد اب میڈیا میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی اہلیہ ملائیکا اروڑا سے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا خان اپنی 17 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملائیکا، ارباز خان کے بندرا میں واقع فلیٹ کو چھوڑ کر اپنے بیٹے ارحان کے ساتھ ایک دوسرے فلیٹ میں منتقل ہوچکی ہیں، واضح رہے کہ اسی عمارت میں اُن کی بہن امریتا اروڑا کا سسرال بھی رہائش پذیر ہے.

ملائیکا اروڑا کی کئی عرصے سے برطانیہ کے ایک بزنس مین کے ساتھ دوستی کی افواہیں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم ملائیکا کے مینیجر نے ان خبروں کو جھوٹی افواہیں قرار دیا تھا.

واضح رہے کہ یہ جوڑا ایک ٹیلی ویژن شو پاور کپل کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہا تھا، تاہم کئی روز سے ملائیکا اس شو میں ارباز کے ساتھ نظر نہیں آرہیں.

شو کے ذرائع کے مطابق دسمبر سے شروع ہونے والی اس شوٹنگ کے دوران ملائیکا اور ارباز وقفے کے دوران نہ تو ایک دوسرے سے بات کرتے دکھائی دیئے اور نہ ہی ایک ساتھ وقت گزارتے تھے۔

حال ہی میں ارباز خان کی بہن ارپیتا کی دبئی میں ہونے والی گود بھرائی کی رسم میں بھی ملائیکا غیر حاضر رہیں۔

یاد رہے کہ دونوں دسمبر 1998 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024