• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فلرٹ کرنا میری فطرت ہے، ارجن کپور

شائع January 28, 2016
ارجن کپور — فوٹو/ اے ایف پی
ارجن کپور — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ عموماً لوگوں کے ساتھ فلرٹ کرتے ہیں اور انھیں اس بات سے انکار نہیں، یہ ان کی فطرت ہے لیکن افواہوں کو پھیلنے سے کون روک سکتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستانی چینل 'کلرز' کے رئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ارجن کپور کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ فلرٹ کرتے ہیں اور یہ ان کی فطرت ہے۔

ارجن کپور بہت جلد ’خطروں کے کھلاڑی‘ کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔

شو کے حوالے سے ارجن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس میں ایسے کئی دلچسپ کام کیے ہیں جسے دیکھ کر لوگ لطف اٹھائیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شو میں شامل شرکاء کے ساتھ بھی کافی فلرٹ کیا ہے تاہم یہ سب صرف تفریح کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ ارجن کپور 'خطروں کے کھلاڑی' کے 7ویں سیزن کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، ان سے قبل اکشے کمار، پریانکا چوپڑا اور روہت شیٹی شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں.

شو کے حوالے سے ارجن کا کہنا تھا ’ٹیلی ویژن ہو یا تھیٹر ایک اداکار کا فرض ہے کہ وہ اپنے شائقین کو ہر طرح سے محظوظ کرے اور اس لیے میں اس شو کا حصہ بنا ہوں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ فلمیں تھیٹر میں نہیں دیکھ پاتے وہ بعد میں ان فلموں کو ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹی وی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سینیئر اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کا ذکر کرتے ہوئے ارجن نے کہا ’بولی وڈ کے کئی معروف اور کامیاب اداکاروں نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی بہترین کام کیا ہے‘۔

ارجن کپور کے شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شوبز کی 14 شخصیات شرکت کریں گی، یہ شو 30 جنوری سے نشر کیا جائے گا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024