• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

غلام علی کا ممبئی میں کنسرٹ منسوخ

شائع January 27, 2016
بشکریہ وکی پیڈیا۔
بشکریہ وکی پیڈیا۔

ممبئی: پاکستانی گلوکار غلام علی کے 29 جنوری کو ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ کو منسوخ کردیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں غلام علی کا یہ دوسرا کنسرٹ منسوخ کیا گیا ہے۔

غلام علی کو صہیب الیاسی کی فلم 'گھر واپسی' کے میوزک لانچ کی تقریب میں شرکت کرنی تھی۔

غلام علی نے فلم میں گانا گایا ہے جبکہ وہ فلم میں اداکاری بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:غلام علی کا ہندوستان نہ جانے کا اعلان

صہیب الیاسی نے 75 سالہ آرٹسٹ کے دو روزہ دورہ ممبئی کے لیے مہاراشترا حکومت سے مناسب سیکیورٹی کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو منگل کے روز کہا تھا کہ ہم غلام علی کے دورہ ممبئی کے موقع پر بہتر سیکیورٹی کے خواہشمند ہیں تاکہ ان کا یہ دورہ بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے گزر جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ان کے کنسرٹ شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شیو سینا کی دھمکیاں رائیگاں،غلام علی دہلی مدعو

اس سے قبل بھی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے غلام علی کے متعدد کنسرٹس منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

ندوستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کے پیش نظر گذشتہ برس 8 نومبر کو دہلی میں ہونے والا غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کیا گیا،جس کے بعد شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد غلام علی کا 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں.

انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں ماہرہ اور فواد خان کی آنے والی فلموں 'رئیس' اور 'اے دل ہے مشکل' کی پروموشن کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024