• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

جنوبی ایشیائی گیمز کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

شائع January 27, 2016
سابق اسٹار کھلاڑی ریحان بٹ 12 ویں جنوبی ایشیائی گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ہوں گے—فوٹو: اے ایف پی/فائل
سابق اسٹار کھلاڑی ریحان بٹ 12 ویں جنوبی ایشیائی گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ہوں گے—فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اگلے ماہ ہندوستان میں ہونے والے 12 ویں جنوبی ایشیائی گیمز کے لیے پاکستان وائٹ ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔

ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹرائلز کے اختتام پر قومی سلیکشن کمیٹی نے صدر پی ایچ ایف کی منظوری سے محمد عرفان کی قیادت میں 6 متبادل کھلاڑیوں سمیت 22 رکنی دستے کا اعلان کردیا۔

فرید احمد کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد ثقلین ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

واضح رہے حال ہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہیڈ کوچ کے عہدے پر اس وقت تنازع کھڑا ہوا تھا جب سابق اولمپیئن قمر ابراہیم کو ہیڈ کوچ مقرر کئے جانے کے کچھ دنوں بعد ایک اور سابق اولمپیئن حنیف خان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ قمر ابراہیم کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد قمر ابراہیم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا.

مزید پڑھیں: حنیف خان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر مقرر

ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔

محمد عرفان (کپتان)، فریداحمد (نائب کپتان)، عمران بٹ، سید کاشف شاہ، محمد علیم بلال، تصور عباس،محمد رضوان، محمد توثیق ارشد، محمد عمر بھٹہ، محمد کاشف علی، علی شان، محمد ارسلان قادر، عبدالحسیم خان، تیمور ملک، سمیع اللہ اور اویس الرحمٰن شامل ہیں۔

متبادل کھلاڑی کے طور پر اعجاز احمد، مظہر عباس، شہریار، عبدالکریم خان، علی رضا اور ذوہیب اشرف شامل ہیں۔

جنوبی ایشیائی گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر شاہد پرویز بھنڈارا اور پرویز اسلم کیانی اسسٹنٹ منیجر ہوں گے۔

محمد ثقلین (ہیڈکوچ)،ریحان بٹ (کوچ)، ندیم احمد خان (اسسٹنٹ کوچ) اور ڈاکٹر عاطف بشیر ٹیم کے ڈاکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔

12 ویں جنوبی ایشیائی گیمز کا آغاز 5 فروری سے ہوگا اور تمام مقابلے ہندوستان کے شہر گوہاٹی میں منعقد ہوں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024