• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پشاور: اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

غیر قانونی خطرناک اسلحہ جی ٹی روڈ پر گوداموں میں رکھا گیا تھا — فوٹو: ڈان نیوز
غیر قانونی خطرناک اسلحہ جی ٹی روڈ پر گوداموں میں رکھا گیا تھا — فوٹو: ڈان نیوز
اسلحے میں روسی ساختہ رائفلز بھی شامل تھیں—۔ فوٹو/ ڈان نیوز
اسلحے میں روسی ساختہ رائفلز بھی شامل تھیں—۔ فوٹو/ ڈان نیوز

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشت گردی کے لیے شہر میں لائے جانے والے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا.

فوٹو : علی اکبر
فوٹو : علی اکبر

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے جی ٹی روڈ پر واقع مختلف گوداموں میں مشترکہ کارروائی کی، جہاں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی ساختہ خطرناک اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

اسلحے میں مختلف قسم کی 1 ہزار رائفلیں اور اسنائپرز سمیت ٹیلی اسکوپ اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔

فوٹو : علی اکبر
فوٹو : علی اکبر

سیکیورٹی حکام کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ مختلف ممالک کی افواج اور خصوصی دستے استعمال کرتے ہیں۔

ایک سیکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برآمد ہونے والے اسحلے میں غیر ملکی ساختہ 5.56mm آٹومیٹک رائفلز، ملٹری گریڈ کی 5.66mm رائفلز سمیت روسی ساختہ 5.45x39mm کی رائفلز اور اسنائپر گنز بھی شامل تھیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام نے اسلحے کا حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی استعمال ہونے کا انکشاف کیا۔

فوٹو : علی اکبر
فوٹو : علی اکبر

حکام کا کہنا تھا کہ اسلحہ ملک میں دہشت گردی پھیلانے اور دہشت گرد کاروائیوں میں استعال ہونا تھا جسے پہلے غیر قانونی طور پشاور اسمگل کیا جاتا تھا اور بعد ازاں اندورن ملک بھیجا جاتا تھا۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق متعدد ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی اور نہ ہی ان افراد کی جانب سے اسلحہ گوداموں میں رکھنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے۔

فوٹو : علی اکبر
فوٹو : علی اکبر

حکام کے مطابق برآمد کیا جانے والا اسلحہ نا صرف شہری بلکہ قبائلی علاقوں میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

خیال رہے کہ 7 روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد پورے صوبے میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملہ

چارسدہ میں ہونے والے حملے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 4 حملہ آور بھی آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے تھے، پاک فوج کے مطابق ان حملہ آوروں کو افغانستان سے ہدایات دی گئی تھیں.

واضح رہے کہ چارسدہ حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پشاور کی باڑا مارکیٹ سے لایا گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024