• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

کپل-کرشنا اختلاف کامیڈی نائٹس کے اختتام کی وجہ؟

شائع January 26, 2016
کرشنا ابھیشیک اور کپل شرما — فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
کرشنا ابھیشیک اور کپل شرما — فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ہندوستانی ٹی وی چینل 'کلرز' کے مقبول مزاحیہ شو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' کا اختتام ہوچکا جس کی ایک وجہ چینل پر کرشنا ابھیشیک کے شو ’کامیڈی نائٹس بچاؤ‘ کو قرار دیا جارہا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے مزاحیہ شو میں ’بٹو‘ کے نام سے مقبولیت حاصل کرنے والے کپل شرما نے چینل پر کم وبیش اُسی طرز کا دوسرا شو ’کامیڈی نائٹس بچاؤ‘ شروع کرنے پر اپنا شو بند کردیا، جس کی آخری قسط رواں ماہ 24 جنوری کو آن ایئر ہوئی.

مزید پڑھیں: 'کامیڈی نائٹس وِد کپل' کی 'پلک' گرفتار

دوسری جانب کامیڈی نائٹس ود کپل بند ہونے کے بعد چینل نے اس شو کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، جس کا نام ’کامیڈی نائٹس لائیو‘ ہی رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان 'کامیڈی نائٹس ود کپل' بند ہونے پر افسردہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ 'کامیڈی نائٹس' کے نئے پروموز بھی نشر ہونا شروع ہوچکے ہیں اور کرشنا ابھیشیک اس کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب کبھی دادی نہیں بنوں گا'

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کلرز چینل کے سی ای او راج نائیک کا کہنا ہے، ’کامیڈی نائٹس چینل کی ملکیت ہے اور وہ اسی طرح جاری رہے گا۔ میں اپنے دوست کپل کو جاتے دیکھ کر کافی دکھی ہوں۔ ایک ساتھ مل کر ہماری ٹیم نے شو پر جادو بکھیر دیا تھا۔ کپل باصلاحیت ہونے کے ساتھ ایک اچھا انسان بھی ہے،لیکن جہاں تک شو کی بات ہے تو یہ جاری رہے گا‘۔

'کامیڈی نائٹس ود کپل' ہندوستان کا مقبول ترین شو تھا، جسے پاکستان میں بھی یکساں مقبولیت حاصل تھی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024