• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

گارڈ کی فائرنگ سے زخمی پنگولین ہلاک

شائع January 25, 2016
زخمی پینگولین — کرٹسی فوٹو
زخمی پینگولین — کرٹسی فوٹو

کراچی کے علاقے پوش علاقے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی میں ہفتہ کو سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک پینگولین زخموں کی تاب نہ لاکر پیر کو گلشن اقبال کے ایک ویٹنری کلینک میں چل بسا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مردہ پینگولین کو محکمے نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ سند وائلڈ لائف کنزرویٹر سعید اختر بلوچ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بیان کے مطابق پینگولین کا وزن 22 کلوگرام تھا اور لگ بھگ چار فٹ سائز تھا۔

اس پینگولین کو ایک سیکیورٹی گارڈ نے پانچ بار فائرنگ کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ اسے اپنی زندگی کے لیے خطرہ محسوس ہوا۔

انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کی طالبہ نوویرا ناصر شیخ نے بتایا " اس جانور کو اس وقت تک میرے گھر کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا جب میں وہاں اپنے گھروالوں کے ساتھ پہنچی۔ میں اس کی نسل کی شناخت نہیں کرسکی کیونکہ یہ گیند کی طرح گول مول ہوچکا تھا"۔

ان کے مطابق مدد کو پہنچنے میں چار گھنٹے لگے اور اس دورانیے میں جانور کا خون بہتا رہا۔

اس جانور کو گلشن اقبال کے ایک کلینک منتقل کیا گیا۔

ماہر حیوانات ڈاکٹر علی ایاز نے بتایا " یہ ایک بالغ نر پینگولین تھا، بہت زیادہ خون بہہ جانے اور اندرونی اعضاءکو نقصان پہنچنے کے باعث مجھے اس کے بچنے کی زیادہ امید نہیں تھی"۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024