• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع January 23, 2016 اپ ڈیٹ January 24, 2016

ہر دور کی 20 بہترین اینیمیٹڈ فلمیں


ویسے تو انہیں بچوں کی فلمیں مانا جاتا ہے مگر دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد انہیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

جی ہاں ہم بات کررہے ہیں اینیمیٹڈ یا کارٹون فلمز کی جن کی تیاری بظاہر بہت آسان نظر آتی ہے مگر کہانی کی دلچسپی کو آخر تک برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں۔

یہاں چند ایسی ہی بہترین اینیمیٹڈ فلموں کا ذکر کیا جارہا ہے جو بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اپ (2009)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک بزرگ شخص کی جنت کے سفر کے لیے اپنے گھر کو غباروں سے اڑانے کی کوشش اور ایک بن بلائے بچے کی شمولیت پر مبنی یہ فلم دلچسپی میں کسی بھی ہولی وڈ فلم سے کم نہیں۔ ڈائریکٹرز پیٹ ڈوکٹر اور بوب پیٹرسن کی اس فلم نے بہترین بزنس بھی کیا۔

بیوٹی اینڈ بیسٹ (1991)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

باپ کے لیے خود کی قربانی کے لیے تیار بیٹی کی اس داستان میں بیلے نامی لڑکی بیسٹ کے ہاتھوں گرفتار اپنے باپ کو چھڑانے کے لیے خود کو پیش کردیتی ہے مگر اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ درندہ درحقیقت ایک شہزادہ ہے جسے جادو کرکے اس شکل میں بدل دیا گیا ہے۔

سنو وائٹ اینڈ دی سیون ڈوارفس (1937)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سنو وائٹ کی یہ کلاسیک فلم کس کو پسند نہیں آئی ہوگی جسے والٹ ڈزنی کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اپنی سوتیلی ماں سے بچنے کے لیے اپنی دنیا سے بونوں کی دنیا میں پہنج جانے والی اس لڑکی کی کہانی کو دنیا بھر میں مختلف انداز سے فلمایا گیا ہے۔

دی لائن کنگ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کارٹون فلموں دیکھنے کے شوقین افراد میں سے کون ہوگا جس نے ایک شیر کے بچے اور مستقبل کے کنگ سیمبا کی اس کہانی کو نہ دیکھا ہو جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہوتا ہے۔ دیگر کو مطمئن کرنے کی اس کی خواہش اور اپنی حدود سے باہر نکلنے کی کوشش سے اسے مشکلات کا شکار بنا دیتی ہے۔ 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا۔

سنڈریلا (1950)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اپنی سوتیلی ماں اور بہنوں کی جانب سے رائل بال میں شرکت سے روکنے کی کوشش پر ایک لڑکی کو پری اور جانوروں سے غیرمتوقع مدد ملتی ہے۔ سنڈریلا کی کہانی لگ بھگ ہر بچہ ہی دیکھ کر بڑا ہوا ہے اور تحریری شکل میں بھی یہ مقبول ترین کہانیوں میں سے ایک ہے جب ہی ہر کچھ عرصے بعد اس پر ایک فلم بن کر سامنے آجاتی ہے۔

بامبی (1942)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کو جب بھی دیکھو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ اسے سات دہائیوں پہلے تیار کیا گیا تھا۔ ایک ہرن کے بچے کی ایسی کہانی جس کی ماں شکاریوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مر جاتی ہے، دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیتی ہے۔ اسے بھی ڈزنی کی مقبول ترین کارٹون فلموں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

وال۔ای (2008)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ایک روبوٹ کی دلچسپ داستان جس میں دکھایا گیا ہے کہ مستقبل میں کچرا جمع کرنے والا ایک روبوٹ ایسے خلائی سفر کا آغاز کردیتا ہے جو انسانیت کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حامل ثابت ہوتا ہے۔ اسے بھی ڈزنی نے ہی تیار کیا تھا اور اس کی کہانی نے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی مسحور کرکے رکھ دیا تھا۔

ٹوائے اسٹوری (1995)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کاﺅ بوائے کی ایسی گڑیا جو حسد کے ساتھ خود کو اس وقت خطرے میں محسوس کرنے لگتی ہے جب اسپیس مین کی گڑیا کو بچے کے کمرے میں بہترین کھلونے کی حیثیت حاصل ہوجاتی ہے۔ یہ فلم اتنی دلچسپ اور کامیاب ثابت ہوئی کہ اس کے مزید سیکوئلز بھی تیار کیے گئے۔

ان سائیڈ آﺅٹ (2015)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جب ایک لڑکی سان فرانسسکو منتقل ہوتی ہے تو اس کے جذبات، خوشی، ڈر، غصہ، شرمندگی اور اداسی سب اس نئے شہر، گھر اور اسکول میں اسے پریشان کرکے رکھ دیتے ہیں۔ یہ گزشتہ سال کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے اور اسے آسکر کے اینمیٹڈ ایوارڈ کے لیے مضبوط امیدوار بھی مانا جارہا ہے۔

پینوکیو (1940)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک پتلے کی کہانی جس کی ناک جھوٹ بولنے پر بڑھنے لگتی ہے اور ایک جھینگر کی مدد سے وہ خود کو ایک حقیقی بچے جتنا اہم ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ یہ بھی والٹ ڈزنی کی کلاسیک فلموں میں سے ایک ہے جس پر لگتا ہے کہ وقت کبھی اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔

دی انکریڈیبلز (2004)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ویسے تو یہ اینیمیشن فلم ہے مگر کہانی اور دلچسپی کے لحاظ سے یہ کسی سپر ہیرو فلم سے کم نہیں۔ سابق کرائم فائٹرز جو گھریلو زندگی گزار رہے تھے اور انہیں پروٹیکشن پروگرام کے ذریعے مختلف قسم کی طاقت کے مالک بن جاتے ہیں۔

ڈمبو (1941)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

والٹ ڈزنی کی ایک اور کلاسیک فلم جس میں ایسے لمبے کانوں والے ہاتھی کے بچے کو دکھایا گیا ہے جو اڑنا شروع کردیتا ہے۔ بچے کو ماں سے الگ کرنے اور اس کی کہانی دیکھنے والوں کو جذباتی بھی کردیتی ہے اور شاید اسی وجہ سے یہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے دل کو بھی بھا گئی۔

شریک (2001)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ایک شہزادی کو ظالم شخص کے ہاتھوں چھڑانے اور اپنی زمین واپس حاصل کی داستان پر مبنی یہ اینیمیٹڈ فلم اگر آپ نے دیکھی ہے تو ضرور پسند آئی ہوگی اور اس کی کامیابی کی وجہ سے ہی تو اس کے سیکوئل بھی بنے۔

فائنڈنگ نیمو (2003)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

باپ اور بیٹے کے رشتے پر دل کو چھو لینے والی یہ فلم ایسی مچھلی کی تھی جس کے بیٹے کو پکڑ کر سڈنی پہنچا دیا جاتا ہے اور وہ اسے واپس لانے کا عزم کرکے نکلتا ہے جس کے دوران راہ میں آنے والی مشکلات بھی اس کو مایوس نہیں کرپاتیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ 2016 میں اس کا سیکوئل بھی ریلیز ہونے والا ہے۔

مونسٹرز، انک. (2001)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بچوں اور بھوتوں کے دلچسپ مقابلے پر مبنی یہ کہانی کچھ اس طرح ہے کہ شہر میں طاقت حاصل کرنے کے لیے مونسٹرز بچوں کو ڈراتے ہیں کہ وہ چیخنے لگیں، تاہم بچے ان مونسٹرز سے اتنے تنگ آجاتے ہیں کہ جوابی سبق سیکھانے پر تل جاتے ہیں۔ ایک بچے کے ہاتھوں پریشان دو مونسٹرز کو احساس ہوتا ہے کہ حالات ایسے نہیں جیسا وہ سوچ رہے تھے۔

الہ دین (1992)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

الہ دین کی کہانی تو کہا جاتا ہے صدیوں پرانی ہے مگر ڈزنی نے اسے کارٹون فلم کی شکل دے کر بچوں میں ایک بار پھر مقبول کردیا۔ ایک غریب نوجوان کی کہانی جو خوبصورت شہزادی کی محبت میں گرفتار ہوتا ہے اور کسی طرح جادوئی چراغ حاصل کرکے اس سے شادی کے لیے شہزادہ بن جاتا ہے۔ جن اور الہ دین کی یہ کہانی ہر عمر کے افراد کے دلوں کو بھاگئی تھی۔

ہاﺅ ٹو ٹرین یور ڈرینگ (2010)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک بے بس وائی کنگ جو ڈریگنز کے شکار کا خواہشمند ہوتا ہے غیر متوقع طور پر ایک نوجوان ڈرینگ کا دوست بن جاتا ہے اور پھر جانتا ہے کہ یہ مخلوق اس کے تصورات سے کس حد تک مختلف ہے۔ یہ دلچسپ کہانی سپرہٹ ثابت ہوئی تھی اور اس کا سیکوئل بھی دھوم مچانے میں کامیاب رہا تھا۔

ٹینگلیڈ (2010)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جادوئی لمبے بالوں کی مالک روپنزیل کی یہ کہانی ہوسکتا ہے آپ کو یاد ہو جس میں وہ اپنی عمر کا بڑا حصہ ایک ٹاور میں گزار دیتی ہے جہاں سے اسے ایک چور باہر نکالتا ہے اور وہ پہلی دفعہ دنیا کو دریافت کرتی ہے اور اسے اپنی ذات کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔

فروزن (2013)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اینیمیٹڈ فلموں میں سب سے زیادہ کمانے والی یہ فلم ایک ایسی ملکہ کی ہے جو حادثاتی طور پر اپنی طاقت کے ذریعے ہر چیز کو برف میں تبدیل کردیتی ہے جس کے بعد اس کی بہن اینا ایک پہاڑی شخص کے ساتھ ان حالات کو بدلنے کے لیے نکلتے ہیں۔

بولٹ (2008)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کتے، بلی کی یہ داستان بہت دلچسپ ہے جس میں سائنس فکشن اور ایکشن فلموں کا اسٹار کتا یہ سمجھتا ہے کہ فلموں میں حاصل طاقتیں حقیقی ہیں مگر زندگی کے حقائق اسے مایوس کردیتے ہیں مگر پھر وہ اپنے ساتھیوں کو موت کے خطرے سے نکال کر حقیقی ہیرو بن جاتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (13) بند ہیں

Kainat Jan 24, 2016 02:19am
Where is "Hotel Transylvania" , "Croods" , "Tinker Bell" , Ice Age" etc ‼️
Khuram Murad Jan 24, 2016 07:12am
ice age was another best.
AHMED ZARAR Jan 24, 2016 07:01pm
1-The Road to El Dorado (2000) 2-Atlantis: The Lost Empire (2001) 3-Sinbad: Legend of the Seven Seas (2003) 4-Mulan (1998) 5-The Hunchback of Notre Dame (1996) 6-The Emperor's New Groove (2000) 7-Treasure Planet (2002) 8-Spirit: Stallion of the Cimarron (2002) 9-101 Dalmatians (1961) 10-Peter Pan (1953) 11-Ratatouille [2007] 12-The Great Mouse Detective (1986)13 -Lady And The Tramp(1955) 14-Madagascar (2005) 15-Madagascar: Escape 2 Africa (2008) 16-Madagascar 3: Europe's Most Wanted (2012) 17-Khumba [2013] 18-The Iron Giant (1999)19-The Jungle Book (1967) 20-Robin Hood (1973) 21-The Jungle Book 2 (2003) 22-Planes (2013) 23-planes 2 24-Kung Fu Panda 25-Kung Fu Panda 2 26-The Penguins of Madagascar 27-Lady and the Tramp II: Scamp's Adventure (Video 2001) 28-Valiant (2005)29-The Lion King (1994) 30-Cars (2006)
AHMED ZARAR Jan 24, 2016 07:11pm
Anamated series= I-DORAthe explorer 2-Centurions (1986 )3-Jonny Quest (1964–1965) 4-Swat Kats: The Radical Squadron (1993–1995) 5-Silverhawks (1986 )6-Thundercats (1985–1989) 7-Voltron: Defender of the Universe (1984) 8-Captain Planet and the Planeteers (1990–1996) 9-Avatar: The Last Airbender (2005–2008) 10-Ben 10 (2005–2008) The best one now a days MASHA AND THE BEAR but it is in russian.
Shahid Ali Siddiqui Jan 24, 2016 07:51pm
آئس ایج کو اس لسٹ میں شامل نہ کرنا ذیادتی ہے۔ وال ای نامی فلم موجود دور کے حالات کی بالکل درست نشاندہی کرتی ہے۔ ہم سب لوگ اب اسکرینز کے قیدی بن چکے ہیں۔ اسکرینز ہی اسکرینز موبائل اسکرین ٹی وی اسکرین، مانیٹر اسکرین، ٹیبلیٹ اسکرین اور کچھ نہیں تو ونڈ اسکرین۔۔۔۔۔
AHMED ZARAR Jan 24, 2016 08:58pm
Above two lists are For all animated movie lovers ,may be they missed a lot from the lists .Thanks
Naveed Jan 24, 2016 09:41pm
Any list of 'Best Animated Movies' is incomplete without 'Spirited Away'
Hassan Jan 24, 2016 10:31pm
Where is Kung Fu Panda?
Kainat Jan 24, 2016 10:54pm
And how can you forget "Despicable Me"
Marh Ishfaq Jan 25, 2016 09:44am
Where is "Mega mind" the best of best movie ??
aqeel ali siddiqui Jan 25, 2016 12:40pm
where is minions , where is big hero 6 ??? also where is 3 bahadur :-)
Arif Jan 26, 2016 06:13am
Don't people in Pakistan know anything about the Japanese icon Hayao Miyazaki who has made so many wonderful animated movies? Somebody mentioned one of his movies Spirited Away in one of the responses but he has made more than 20 animated movies https://en.wikipedia.org/wiki/Hayao_Miyazaki
AHMED ZARAR Jan 28, 2016 06:19pm
I use to find good cartoons for my son and we use to enjoythem together.He is in college now but still with the same craze.he remind some more cartoon series 1- the pink panther(1969–1976) 2- Popeye the sailor 3-Scooby Doo, Where Are You! 4-Duck tales 5-tale spin 6-The Bugs Bunny/Road Runner Hour 7-He-Man and the Masters of the Universe 8-Dark wing Duck 9-Wacky Races 10-The Yogi Bear Show 11-Captain Caveman and the Teen Angels 12-The Atom Ant Show 13-casper 14-The Perils of Penelope Pitstop 15-Garfield and Friends 16-The Bugs Bunny Show 17-Tiny Toon Adventures 18-The Jetsons 19-The Flintstones 20-The Smurfs 21-Denver, the Last Dinosaur 22-Count Duckula 23-Chip 'n' Dale Rescue Rangers 24-Goof Troop 25-Adventures of the Gummi Bears 26-SpongeBob SquarePants 27-The Adventures of Jimmy Neutron: Boy Genius 28-Teenage Mutant Ninja Turtles 29-Thundercats 30-Silverhawks 31-gumby adventures 32-Saber Rider and the Star Sheriffs 33-Final Fantasy: 35-Jabberjaw 36-Space Ghost