• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فرحان اختر اور ادھونا کی شادی ختم

شائع January 22, 2016
فرحان اختر اور اہلیہ ادھونا اختر—۔
فرحان اختر اور اہلیہ ادھونا اختر—۔

ممبئی: ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سال 2016 کی شروعات کچھ بولی وڈ اداکاروں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی، ابھی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بریک اپ کی خبریں میڈیا میں گردش کر ہی رہی تھیں کہ اب ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر نے بھی اپنی 15 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا.

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا اختر نے اپنی 15 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں میں علیحدگی کی افواہیں تو میڈیا میں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھی تاہم اس بات کو اُس وقت زیادہ محسوس کیا گیا جب فرحان اختر کی فلم ’وزیر‘ کے ریلیز کے موقع پر ان کی اہلیہ نے شرکت نہ کی۔

شادی سے قبل فرحان اختر اور ادھونا کی دوستی تین سال تک رہی، جس کے بعد 2000 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے، ان کی دو بیٹیاں شکیا اور اکیرا ہیں۔

ماضی میں دونوں کو ہمیشہ آن اسکرین ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہی دیکھا گیا ہے۔

فرحان اختر کا ایک شو دوران اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا ’مجھے یقین ہے کسی بھی شادی کی کامیابی کے لیے دو لوگوں میں دوستی کا رشتہ ہونا بے حد ضروری ہے، ادھونا میری بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ میری بہت اچھی دوست بھی ہیں اور میں انہیں اپنا ہر راز بتا سکتا ہوں‘۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024