• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع January 21, 2016

ایسے اداکار جنہیں رشتے ٹوٹنے سے فائدہ ہوا

کہتے ہیں رشتے ٹوٹنا کوئی اچھی بات نہیں لیکن یہ بات کچھ بولی وڈ اداکاروں پر صادق نہیں آتی، جن کے رشتے ٹوٹنا (بریک اپس) ان کے کیریئر کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا.

حال ہی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے تعلق کے خاتمے کے بعد ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ شاید اب دونوں اداکار اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز نہ کر پائیں اور دونوں کی ایک ساتھ آنے والی فلم 'جگا جاسوس' کی شوٹنگ بھی متاثر ہوسکتی ہے تاہم اگر ہم بولی وڈ کی تاریخ پر ایک نظر کریں تو لگتا ہے یہ بریک اپ ان دونوں کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ہم نے کچھ ایسے اداکاروں کی فہرست ترتیب دی ہے جو اکھٹے تو نہیں لیکن بریک اپ کے بعد سپر اسٹار بن گئے۔

سلمان خان

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

بولی وڈ باکس آفس پر راج کرنے والے دبنگ اداکار سلمان خان کا نام کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا ہے لیکن ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے ان کے رشتے کے بارے میں کون نہیں جانتا ہوگا؟ آج چاہے سلمان ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے رہے ہوں لیکن ایک دور ایسا بھی تھا جب سلمان کی متعدد فلمیں باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئیں۔ 2002 میں ایشوریا رائے سے بریک اپ کے بعد سلمان نے کئی ہٹ فلمیں دی جن میں ’باغبان‘، ’تیرے نام‘، ’گرو‘، ’مجھ سے شادی کروگی‘ شامل ہیں۔ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ 2010 میں اپنا رشتہ ختم ہونے کے بعد سلمان خان کا سب سے بہترین وقت شروع ہوا اور انہوں نے ایک کے بعد ایک ایسی فلمیں دیں جو باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرتی گئیں۔

دپیکا پڈوکون

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

یقیناً اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بولی وڈ میں ایک ایسی ڈیبیو فلم ملی جس کا خواب شاید ہر ابھرتا ہوا اداکار دیکھتا ہو تاہم اس کے بعد دپیکا کو ان کی فلموں کے بجائے رنبیر کپور کے ساتھ ان کے رشتے کے باعث بولی وڈ میں زیادہ جانا گیا۔ دپیکا نے کئی فلاپ فلموں کے بعد اپنی اٹھارویں فلم ’کاک ٹیل‘ سے ایک اچھی اداکارہ ہونے کا ثبوت دیا جس کے بعد بولی وڈ میں ان کا شمار بڑی اداکاراؤں میں کیا جانے لگا۔ دپیکا نے رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد اپنے کیرئیر پر زیادہ فوکس کیا جس کے بعد وہ آج بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

شاہد کپور

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

اداکار شاہد کپور لمبے عرصے تک کرینہ کپور کے ساتھ رہے اور فلموں سے زیادہ وہ کرنیہ سے تعلق کے باعث خبروں میں رہتے تاہم دونوں کے بریک اپ کے بعد ان کی فلم ’جب وی میٹ‘ دونوں ہی اداکاروں کے کیرئیر کی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم کے بعد شاہد کپور کو ایک سنجیدہ اداکار سمجھا گیا اور انہوں نے ’کمینے‘ اور ’حیدر‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کی۔

جان ابراہم

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

جان ابراہم کو ایک زمانے میں اپنی فلموں سے زیادہ خوبرو شخصیت اور اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ ان کے رشتے کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔ جان ابراہم کو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی عرصے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم بپاشا سے بریک اپ کے بعد جان ابراہم بولی وڈ کے ایک کامیاب اداکار بن کر سامنے آئے۔ جان نے اس عرصے میں اپنی اداکاری اور فلموں پر کافی فوکس کیا جس کے بعد انہوں نے ’فورس‘، ’دیسی بوائز‘ اور ’ویلکم بیک‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ جان ابراہم نے کامیاب فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ’مدراس کیفے‘ اور ’وکی ڈونر‘ جیسی فلموں کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

ابھیشیک بچن

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی بولی وڈ میں کیرئیر کی شروعات اتنی بری ہوئی جنتی آج تک شاید کسی نئے اداکار کی نہ ہوئی ہو۔ ابھیشیک نے اپنے کیرئیر کے شروع میں ہی ایک ساتھ 16 فلاپ فلموں میں کام کیا، اس دوران ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور ایک دوسرے کو کافی پسند کرنے لگے تھے اور دونوں اداکاروں کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرنے لگیں تاہم ایسا ممکن نہ ہوا اور ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد ابھیشیک نے فلم ’یووا‘ میں بہترین اداکاری کرکے کافی تعریفیں حاصل کیں، جس کے بعد ’دھوم‘ سیریز نے ابھیشیک کو ایک کامیاب اداکار کی فہرست میں شامل کردیا۔ ابھیشیک نے فلم ’دس‘، ’دھوم 2‘، ’بنٹی اور ببلی‘، ’سرکار‘ اور ’گرو‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ ابھیشیک 2014 کی کامیاب فلم ’ہیپی نیو ائیر‘ میں بھی شامل تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.