• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

طالب علموں پر ایک بار پھر حملہ

شائع January 20, 2016 اپ ڈیٹ January 21, 2016

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچاخان یونیورسٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تقریباً 21 لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق یونیورسٹی میں متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور یونیورسٹی کا گھیراؤ کرلیا.

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے بھی باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے، جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

باچا خان یونیورسٹی کی ایک استاد کو ریسکیو کیا جارہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
باچا خان یونیورسٹی کی ایک استاد کو ریسکیو کیا جارہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی گئی — فوٹو اے پی
ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی گئی — فوٹو اے پی
ریسکیو ذرائع حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تابوت مقامی ہسپتال پہنچا رہے ہیں — فوٹو اے ایف پی
ریسکیو ذرائع حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تابوت مقامی ہسپتال پہنچا رہے ہیں — فوٹو اے ایف پی
ریسکیو ذرائع یونیورسٹی حملے میں ہونے والے ایک زخمی کو ہسپتال پہنچا رہے ہیں — فوٹو اے ایف پی
ریسکیو ذرائع یونیورسٹی حملے میں ہونے والے ایک زخمی کو ہسپتال پہنچا رہے ہیں — فوٹو اے ایف پی
فوج اور امدادی کارکنان یونیورسٹی کے گیٹ پر جمع ہیں  — فوٹو اے پی
فوج اور امدادی کارکنان یونیورسٹی کے گیٹ پر جمع ہیں — فوٹو اے پی
باچا خان یونیورسٹی میں حملے کے بعد آرمی کی گاڑی موقع پر پہنچ کر اندر داخل ہورہی ہے — فوٹو اے ایف پی
باچا خان یونیورسٹی میں حملے کے بعد آرمی کی گاڑی موقع پر پہنچ کر اندر داخل ہورہی ہے — فوٹو اے ایف پی
باچا خان یونیورسٹی حملے کے متاثرہ طالب علم کو اس کا ایک رشتہ دار تسلی دے رہا ہے — فوٹو رائٹرز
باچا خان یونیورسٹی حملے کے متاثرہ طالب علم کو اس کا ایک رشتہ دار تسلی دے رہا ہے — فوٹو رائٹرز