• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا کروز میزائل 'رعد' کا کامیاب تجربہ

شائع January 19, 2016
بشکریہ آئی ایس پی آر۔
بشکریہ آئی ایس پی آر۔

اسلام آباد: پاکستان نے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کرلیا جو 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میزائل جدید نظام اور نیوگیشن کے ساتھ منسلک ہے جس کے سبب زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان میں تیار کیے جانے والا کروز میزائل رعد جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جس کے باعث ریڈار اس کا سراغ نہیں لگاسکتا۔

نشاندہی سے بچنے کیلئے میزائل انتہائی نچلی پرواز کے ساتھ ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔

کروز ٹیکنالوجی انتہائی پیچیدہ ہے جو دنیا کے چند ممالک کے پاس ہی موجود ہے۔

میزائل کے کامیاب تجربے پر وزیراعظم اور صدر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے پیشرفت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب تجربے سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Naveed Jan 19, 2016 10:09pm
Pakistan Zindabad!
Ali Jan 20, 2016 12:17am
congrat Pak!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024