• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گوگل سرچ میں ہر ملک پسندیدہ پراڈکٹس کا دلچسپ نقشہ

شائع January 19, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ایسے ممالک کی کمی نہیں جن کے ساتھ مخصوص اشیاءکو جوڑا جاتا ہے جیسے جاپان کے ساتھ الیکٹرونکس وغیرہ، مگر گوگل سرچ کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ چیزیں نہیں جو لوگ سرچ کرنا پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک اخراجات کا تخمینہ بتانے والی ویب سائٹ فکسر ڈاٹ کام نے دنیا کا ایسا نقشہ تیار کیا جس میں ہر ملک کی اس چیز کو ڈالا گیا جسے گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

اس کے لیے کمپنی نے گوگل کے آٹو کمپلیٹ فارمولے کو استعمال کیا جیسے ' How much does cost in [x country] ' ۔

ان نتائج کو سائنسی تو قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ گوگل آٹو کمپلیٹ رزلٹس سرچ کرنے والوں کی ہسٹری، سرچ کے وقت اور سرچ کے مقام کی بنیاد پر کام کرتا ہے مگر اس سے یہ اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے کہ اس ملک کے باسی کیا سوچتے ہیں۔

اور پاکستان میں لوگ جس چیز کے اخراجات کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں وہ ہے شادی۔

اگر ہندوستان کی بات کی جائے تو وہاں گائے کی خریداری لگتا ہے لوگوں کو بہت زیادہ پسند ہے جبکہ افغانستان میں اونٹ، چین میں الیکٹرونکس اور ایسے ہی دیگر ممالک میں مختلف چیزوں کو سرچ کیا جاتا ہے۔

ان سب کا جائزہ آپ نیچے نقشے میں لے سکتے ہیں :

فوٹو بشکریہ Fixr.com
فوٹو بشکریہ Fixr.com

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024