• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف بری

شائع January 18, 2016

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی درخواست منظور

عدالت نے اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل بگٹی کی، والد کی قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی اور تقریباً چھ سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف، اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو کیس سے بری کردیا۔

واضح رہے کہ جمیل بگٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے والد کی تدفین کے وقت ان کے خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا اس لیے ان کی قبر کشائی کرکے انٹرنیشنل فرانزک ٹیم سے ڈی این اے کروایا جائے، تاکہ یہ یقین دہانی ہوسکے کے دفنائی جانے والی لاش اکبر بگٹی کی ہی تھی۔

مزید پڑھیں : اکبر بگٹی قتل کیس: پرویز مشرف پر فرد جرم عائد

جمیل بگٹی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

نواب اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل بگٹی نے پرویز مشرف کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جملی بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے اہم رہنما نواب اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو کوہلو میں اس وقت کے صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے حکم پر کیے جانے والے ایک کریک ڈاؤن میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے، جب وہ ایک غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرف اکبر بگٹی قتل کیس میں باقاعدہ گرفتار

ان کے بیٹے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے پرویز مشرف، سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور دیگر اعلیٰ حکام کو اس قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

بگٹی نے مسلح مہم کے ذریعے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے قدرتی وسائل سے بڑا حصہ اور مزید خود مختاری کا تقاضہ کیا تھا۔ ان کی موت سے صوبے بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور آج تک بلوچستان کے حالات معمول پر نہیں آسکے۔

مزید پڑھیں : بگٹی قتل کیس: مشرف، سابق وزراء کے وارنٹ جاری

خیال رہے کہ پرویز مشرف کے خلاف اکبر بگٹی کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی الزامات کا سامنا ہے، جن میں 2007ء میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل، ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے 60 ججوں کو نظربند کرنا اور لال مسجد کے غازی عبدالرشید کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (4) بند ہیں

Ashian Ali Malik Jan 18, 2016 01:30pm
نواب بگٹی نے بلوچستان کے لیے مزید خود مختاری نہیں مانگی تھی۔ بلکہ آئین کے تحت حاص آختیارات میں وفاق کی مداخلت نہ کرنے اور پنجاب کی طرف سے بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کی مخالفت کی تھی۔ جس دن بگٹی کو شہید کیا گیا تھا اس دن صبح سات بجے میں نے پی ٹی وی کی خبریں دیکھی تھی۔ پی ٹی وی نے بتایا تھا نواب بگٹی کے خلاف فوجی آپریشن کر کے ان کو چوبیس ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ اس آپریشن میں بری بحری اور فضائی افواج نے حصہ لیا۔ کرنل، کیپٹن سیمت سیکورٹی فورسز کے بیالیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پی ٹی وی نے نواب بگٹی کے تعارف میں سابق گورنر، وذیر اعلیٰ اور وفاقی اور صوبائی وزیر نہیں کہا تھا۔ ویسے اگر بگٹی مجرم تھا بھی تو مجرم کے خاندان کو بھی اس کے ہلاک کرنے کے بعد لاش فراہم کرنا مجرم کے خاندان کا قانونی، اخلاقی اور مذہبی حق ہےِ۔
shahnawaz Jan 18, 2016 03:59pm
پرویز مشرف کی بگٹی قتل کیس میں بریت ہونا ہی تھی کہ یہ کسی فرد واحد کا فیصلہ نہیں تھا اس کے لئے ایک ٹیم ورک کا فیصلہ تھا ۔ یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ نواب بگٹی نے جو کیا ٹھک تھا یا غلط محب وطن پاکستانی پاکستان کے خلاف کوئی سازش یا علیحدہ ریاست قائم کرنے کا سوچ بھی نہیںسکتا۔ بگٹی قتل کے بعد بلوچستان میں انڈیا کی مداخلت کے ثبوت بھی سامنے آئے اس سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ کہیں نا کہیںخراب تھا
Murad Quasim Jan 18, 2016 07:57pm
At least finally sanity prevails... an individual cannot and should not be prosecuted for a decision taken by the state. Feudal lords (be they from Balochistan or elsewhere in Pakistan) have only represented one group – themselves. Musharraf should not have eradicate one feudal he should have got rid of feudalism altogether. After all, Pakistan was created for common people. Think the modern day leaders like Musharraf/Imran/Sharif can get this dream into reality. I would rate Musharraf lot higher than other contemporary leadership in Pakistan.
Malik USA Jan 18, 2016 09:05pm
Everybody knows that Indian RAW agents were so active in Balochistan. This relation was not maintained suddenly. Indian worked to speared his JAAL in many years and again India wanted to play its dirty Bangladesh type game again in Balochistan. Next story do not want to discuss?????

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024