• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

شائع January 16, 2016
کترینہ کیف اور رنبیر کپور—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
کترینہ کیف اور رنبیر کپور—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

کہتے ہیں ہر رومانوی کہانی کا انجام اچھا نہیں ہوتا اور یہی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کی خبریں تو کئی روز سے گردش کر رہی تھیں تاہم ہندوستانی ویب سائٹ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو قائم رکھنے کے لیے کئی کوششیں کی تاہم بات بنتی نظر نہ آئی.

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رنبیر کی فیملی کترینہ کے ساتھ ان کے رشتے سے خوش نہیں تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں نے اس رشتے کو باہمی منظوری کے ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں کے قریبی دوستوں کے مطابق کترینہ اور رنبیر کے درمیان طویل عرصے سے اختلاف موجود تھے.

یاد رہے کہ قیاس آرائیاں تھیں کہ گزشتہ سال رنبیر کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے دوران بڑھتی ہوئی قربتیں کترینہ کیف کو بالکل پسند نہیں آئیں۔

جبکہ کترینہ کا اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ دوسروں کی زندگی پر اپنے فیصلے اور مرضی نہیں تھوپ سکتیں تاہم انہیں امید تھی کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بہتری ہو جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024