• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

براہمداغ بگٹی کی سوئٹزرلینڈ میں پناہ کی درخواست مسترد

شائع January 16, 2016
بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی — فائل فوٹو/ ڈان
بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی — فائل فوٹو/ ڈان

کراچی: ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ حکام نے خود ساختہ جلاوطن بلوچ رہنما نواب براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی۔

تاہم اس رپورٹ کی بلوچستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے مقامی ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی.

اس تمام معاملے پر گہری نظر رکھنے والے ذرائع نے کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی (بی آر اے) کے سربراہ برہمداغ بگٹی کی سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی تصدیق کی، تاہم درخواست پر کسی فیصلے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعلی بلوچستان کی براہمداغ سے ملاقات

مقامی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے جانے کے باعث سوئس امیگریشن حکام نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کی۔

تاہم بلوچ رہنما سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی گزشتہ کئی سالوں سے بیرون ملک جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : براہمداغ بگٹی کا مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

انہوں نے گزشتہ برس اگست میں بھی انٹرویو کے دوران بلوچستان کے مسئلے پر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بلوچ عوام چاہتے ہیں تو وہ آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہیں۔

براہمداغ بگٹی کے اس انٹرویو کے تین ماہ بعد اُس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے ان سے ملاقات کی جس کی براہمداغ بگٹی نے تصدیق بھی کی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اس معاملے میں بے اختیار ہیں اور جن کے پاس اختیار ہیں انہیں مجھ سے ملاقات کرنی چاہیے۔

یہ خبر 16 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024