• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم

شائع January 15, 2016
شرمین عبید چنائے  مارچ 2012 میں آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں— فائل فوٹو : اے ایف پی
شرمین عبید چنائے مارچ 2012 میں آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں— فائل فوٹو : اے ایف پی

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو مینٹری کی آسکر ایوارڈز میں نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک سے غیرت کے نام پر قتل جیسی 'برائی' کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے.

شرمین عبید چنائے کی ڈاکو مینٹری ' اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فورگیونس' کو 88 ویں آسکر ایوارڈز کی 'بیسٹ شارٹ ڈاکو مینٹری' کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے.

خیال رہے کہ پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:شرمین عبید چنائے کی ڈاکومینٹری آسکر کے لیے نامزد

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'غیرت کے نام پر قتل جیسی لعنت نے پاکستانی معاشرے کے بہت سے حصوں کو متاثر کیا ہے.'

بیان کے مطابق وزیراعظم نے 'اس برائی کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کرنے کے عزم' کا اظہار کیا.

چنائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی جانب سے سراہے جانے پر خوشی کا اظہار کیا.

انھوں نے مزید لکھا کہ ان کا اگلا قدم اس بات پر زور دینا ہے کہ تمام سیاست دانوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جائے تاکہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل پاس کیا جاسکے.

'اے گرل ان دی ریور' شرمیند عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں ایک 18 سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا جو عزت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔

شرمین عبید چنائے نے 2012 میں ملک کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ اپنی 40 منٹ کی ڈاکیومیٹری 'سیونگ فیس' کی وجہ سے جیتا تھا، جو تیزاب کے حملوں کا شکار خواتین کے مسائل کے حوالے سے بنائی گئی تھی.

چنائے نے آسکر کے ساتھ ساتھ اپنی ایک ڈاکو مینٹری 'چلڈرن آف طالبان' کے لیے ایمی ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کررکھا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024