• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور : ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 45 افراد گرفتار

شائع January 14, 2016
یادگار چوک ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ — فوٹو: علی اکبر
یادگار چوک ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ — فوٹو: علی اکبر

پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے چوک یادگار کی کرنسی مارکیٹ میں مشترکہ آپریشن کے دوران ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پشاور کا یادگار چوک ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

پشاور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سٹی امتیاز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے 45 مشتبہ افراد میں صرافہ بازار کے صدر بھی شامل ہیں اور یہ افراد کاغذات کے بغیر کرنسی کا کاروبار چلا رہے تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عبد الحمید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چوک یادگار کے صرافہ بازار میں واقع فیض مارکیٹ اور وارد مارکیٹ کو سیل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ہنڈی کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ہنڈی کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہم کیے جانے کی انٹیلی جنس اطلاعات پر چوک یادگار میں کارروائی کی۔

خیال رہے کہ سرکاری طور پر یہ کئی بار کہا جاچکا ہے کہ دہشت گردوں کو حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس سے قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024