• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

'کامیڈی نائٹس وِد کپل' کی 'پلک' گرفتار

شائع January 13, 2016
کامیڈی اداکار کیکو شردھا (دائیں) اور ڈیرہ پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ (بائیں)—۔
کامیڈی اداکار کیکو شردھا (دائیں) اور ڈیرہ پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ (بائیں)—۔

نئی دہلی: ہندوستانی ٹی وی چینل 'کلرز' کے مشہور کامیڈی پروگرام 'کامیڈی نائٹس وِد کپل' کے کردار 'پلک' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار کیکو شردھا کو مبینہ طور پر روحانی تنظیم ڈیری سچا سودا (ڈی ایس ایس) کے پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل اتارنے اور ان کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا.

آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق گرمیت سنگھ کے پیروکاروں نے کیکو کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکار نے 27 دسمبر 2015 کو آن ایئر ہونے والے 'کامیڈی نائٹس وِد کپل' کے ایک شو میں ان کے روحانی پیشوا کا مذاق اڑایا.

رپورٹ کے مطابق کیکو کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ وہ اپنی اس حرکت پر معافی بھی مانگ چکے ہیں.

معافی طلب کرتے ہوئے کیکو نے اپنے آپ کو 'خدا سے خوف کھانے والا انسان' قرار دیا اور کہا کہ اُن کے عمل کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا.

کیکو کا کہنا تھا، 'اگر میرے عمل سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو میں اس کی معافی مانگتا ہوں، میں کبھی بھی اپنے کام کی وجہ سے کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا'.

کامیڈی اداکار کامزید کہنا تھا کہ وہ تمام مذاہب اور روحانی پیشواؤں کی عزت کرتے ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'ان کے اس عمل کا مقصد صرف لوگوں کو ہنسانا تھا جبکہ چینل بھی اُن چیزوں کو حذف کردیتا ہے جنھیں آن ایئر نہیں کیا جاسکتا.'

'کامیڈی نائٹس وِد کپل' ہندوستان کا مشہور کامیڈی پروگرام ہے، جو پاکستان میں بھی مقبول ہے، اس کے میزبان کپل شرما ہیں.

مزید پڑھیں:’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شو بند ہونے کا امکان؟

اس سے قبل رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ 'کامیڈی نائٹس ود کپل' جنوری 2016 میں بند ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی چینل انتظامیہ سے ناراضگی بتائی گئی.

انڈین میڈیا کے مطابق کپل شرما نے چینل کی سرد مہری دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے اور شو کی آخری قسط 17 جنوری کو دکھائی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024