• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’صرف میں ہی سلمان کو بھائی بول سکتی ہوں‘

شائع January 13, 2016
جوہی چاولہ—۔فوٹو/ اے ایف پی
جوہی چاولہ—۔فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ وہ واحد اداکارہ ہیں جو سلمان خان کو 'بھائی' کہہ سکتی ہیں کیوں کہ انہوں نے سلمان کے ساتھ کبھی آن اسکرین رومانس نہیں کیا۔

جوہی چاولہ نے 'بولی وڈ ہنگامہ' کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم ’چالک اینڈ ڈسٹر‘ سمیت کئی دلچسپ انکشافات کیے.

فلم ’چالک اینڈ ڈسٹر‘ کی تشہیر کے لیے حال ہی میں جوہی، مشہور رئیلٹی شو 'بگ باس-سیزن 9' میں بھی شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شو کے میزبان سلمان خان کو 'بھائی' کہہ کر مخاطب کیا.

دبنگ خان کو 'بھائی' کہہ کر مخاطب کرنے پر جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ ’میں وہ واحد اداکارہ ہوں جو سلمان کو بھائی کہہ سکتی ہوں کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کبھی کسی رومانوی فلم میں کام نہیں کیا‘۔

فلم 'چالک اینڈ ڈسٹر' میں جوہی چاولہ کے ساتھ شبانہ اعظمیٰ، ریجا چڈا اور دِویا دتہ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

جوہی کا کہنا تھا کہ بہترین اسکرپٹ اور بہترین کاسٹ کے ساتھ فلم 'چالک اینڈ ڈسٹر' شاندار کامیابی حاصل کرے گی.

’چالک اینڈ ڈسٹر‘ کی کہانی ایک استاد اور طالب علم کے گرد گھومتی ہے جس کی ریلیز 15 جنوری کو متوقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024