• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انٹرنیٹ ایکسپلورر کا دور ختم ہونے کے قریب

شائع January 13, 2016
انٹرنیٹ ایکسپلورر کبھی مقبول ترین ویب براؤزر تھا— اے ایف پی فائل فوٹو
انٹرنیٹ ایکسپلورر کبھی مقبول ترین ویب براؤزر تھا— اے ایف پی فائل فوٹو

مائیکروسافٹ نے اپنے انٹرنیٹ براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے ورژنز کو سپورٹ فراہم کرنا آج سے بند کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے 12 جنوری سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لگ بھگ تمام ورژنز 8، 9 اور 10 کی سپورٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی سپورٹ سے محروم ہونے کے بعد اس کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے صارفین کو آن لائن سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ صارفین یا تو انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ورژن 11 اپ گریڈ کرلیں یا اس کے نئے براﺅزر ایج کو اپنالیں جو اپ ٹو ڈیٹ اور تازہ ترین سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ دستیاب ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق اب انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ہی واحد ورژن بچے گا جسے سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور تیکنیکی معاونت ونڈوز 7، ونڈوز 8 اور ونڈوز 10 میں فراہم کی جائے گی۔

دنیا بھر میں کروڑوں افراد اب بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے ورژنز استعمال کررہے ہیں اور مائیکروسافٹ کی اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم ہونے پر وہ ہیکرز اور سائبر کرمنلز کے حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024