• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا باقاعدہ آغاز

شائع January 11, 2016

کراچی: ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کے انضمام کے بعد آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جسے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاافتتاح کیا، جس کا انڈیکس پی ایس ایکس (PSX) ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی پاکستان ہے جس کے مستقبل کے بارے میں 2013 میں انتہائی خطرناک باتیں کی جاتی تھیں، لیکن آج 22 عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔

اسحٰق ڈار نے بتایا کہ متعدد ملکوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اقتصادی اصلاحات اور معیشت میں بہتری آنے کے بعد پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن چکا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت 2018 تک توانائی بحران ختم کرنے پر کام کر رہی ہے.

کراچی آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشن صحیح سمت میں جارہا ہے، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث شہر قائد کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، عوام خوش ہیں اور ایک بار پھر بازار رات گئے تک کھلنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ بعد اب بلوچستان بھر میں پاکستانی پرچم لہرا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج منیر کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، حالیہ دنوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ایسا معیشت میں بہتری کے باعث ہی ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینجوں (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) کے انضمام سے اسٹاک ایکسچینج ڈی میوچیولائزیشن اینڈ انٹیگریشن ایکٹ 2012 کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دی گئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024