• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

کترینہ، پریانکا کی جگہ لینے پر 'خوش'

شائع January 9, 2016
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شاہ رخ خان کی مقبول فلم ’ڈان 3‘ کا حصہ بنایا گیا تو یہ ان کے لیے بہت بڑی اور اچھی خبر ہوگی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ کترینہ کیف کو فلم ’ڈان 3‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ لینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

جب کترینہ سے فلم 'ڈان 3' میں شامل ہونے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ’اگر ایسا ہے تو بہت زبردست ہے اور یہ میرے لیے ایک اچھی خبر ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ’ڈان‘ کے دونوں حصوں میں شاہ رخ خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب فلم ساز اس کی کاسٹ میں کچھ تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

اس سے قبل کترینہ کیف، شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں کام کر چکی ہیں، جس میں دونوں کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

کترینہ اس وقت تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’فتور‘، ’جگا جاسوس‘ اور ’بار بار دیکھو‘ شامل ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025