• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ اور عامر کی سیکیورٹی کم کردی گئی

شائع January 8, 2016
فوٹو بشکریہ — آئی بی ٹائمز
فوٹو بشکریہ — آئی بی ٹائمز

ممبئی پولیس نے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت 25 بولی وڈ افراد کی سیکیورٹی کم کردی ہے۔

شاہ رخ خان اور عامر خان کے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر بیانات کے بعد دونوں اداکاروں کو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں تھی جس کے بعد ممبئی پولیس نے شاہ رخ اور عامر کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو بلاضرورت وی آئی پیز کی سیکیورٹی پرتعینات کرکے ضائع کیا جارہا تھا جس کے باعث ان شخصیات کی سیکیورٹی کو کم کردیا جائے گا۔

مذکورہ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ اب سرکاری طور پر عامر اور شاہ رخ کی حفاظت کے لیے صرف 2 مسلح کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعینات ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق راج کمارہیرانی، وندو ونود چوپڑا اور فرح خان سمیت 23 بولی وڈ شخصیات کی سیکیورٹی بھی کم کر دی گئی ہے.

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی عمر کے 50 سال مکمل ہونے پر ملک میں جاری عدم برادشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

انڈیا ٹو ڈے ٹی وی کے ایک پروگرام میں شاہ رخ خان نے کہا تھا، ’یہاں عدم برداشت ہے، یہاں انتہائی عدم برداشت ہے، میں سمجھتا ہوں یہاں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’یہ احمقانہ ہے، برداشت نہ کرنا ایک پاگل پن ہے اور یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے. حب الوطن ہوتے ہوئے ایسے سیکولر ملک میں مذہبی عدم برادشت ایک انتہائی جرم ہے۔‘

دوسری جانب دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لیے 'انتہائی تشویشناک' لمحہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں انتہا پسندی اور عدم برداشت حد سے تجاوز کر چکی۔

ان بیانات کے بعد شاہ رخ اور عامر خان کو ہندوستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024