• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کھانسی سے ریلیف کے لیے 5 گھریلو نسخے

شائع January 8, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کھانسی کی تکلیف کا سامنا کس شخص کو نہیں ہوتا اور اکثر یہ مختلف مشکلات کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل ان قدرتی نسخوں کو استعمال کرکے دیکھیں جو آپ کو گھر بیٹھے آرام دلا سکتے ہیں۔

شہد، السی اور شہد

السی کے بیجوں کو پانی میں ابالنے سے ایک گاڑھا جیل بن جاتا ہے جس میں شہد اور لیموں کا اضافہ کھانسی میں کمی لاتا ہے۔ یہ سیرپ یا شربت کھانسی کے لیے زبردست ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ دو سے تین چائے کے چمچ السی کے بیجوں کو ایک کپ پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک پانی گاڑھا نہ ہوجائے۔ پھر اس میں تین تین، چائے کے چمچ شہد اور لیموں کے عرق کو ملائیں۔اس کے بعد ضرورت پڑنے پر چائے کے ایک چمچ کے ذریعے اسے استعمال کریں۔

گیلی کھانسی کے لیے کالی مرچ کی چائے

کالی مرچ بلغم کو حرکت میں لاکر اس میں کمی لاتی ہے۔ اس چائے کو بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ کالج مرچ اور دو چائے کے چمچ شہد کو ایک کپ میں ڈال کر اسے ابلتے ہوئے پانی سے بھردیں اور پھر اسے پندرہ منٹ تک ڈھانپ کر رکھیں۔ پھر اسے پی لیں۔ یہ نسخہ اس کھانسی کے لیے بہترین ہے جس میں بلغم بن رہا ہو جبکہ خشک کھانسی کے لیے موزوں نہیں۔

لیموں چوسنا کھانسی میں تیز ریلیف کا باعث

یہ سننا عجیب تو لگے مگر گھر میں عام پائے جانے والے لیموں کا ایک چوتھا حصہ لیں اس پر نمک اور کالج مرچ پاﺅڈر چھڑکیں اور چوس لیں۔ اس سے کھانسی کو فوری ریلیف ملے گا۔

گرم دودھ بھی بہترین

کھانسی میں آرام کے لیے ایک اور مقبول گھریلو نسخہ ایک کپ گرم دودھ کا استعمال ہے جس میں شہد کو ملایا گیا ہو۔

بادام

مانا جاتا ہے کہ بادام گلے کے مسائل بشمول کھانسی سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے لیے چند چائے کے چمچ اچھے طرح کٹے ہوئے باداموں کو مالٹے کے جوس میں شامل کریں اور چسکیاں لے کر پی لیں یہ کھانسی میں کمی لانے کے لیے قدرتی نسخہ ثابت ہوگا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024