• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

انٹیل کا اسمارٹ ٹیکنالوجی لباس متعارف

شائع January 7, 2016
فوٹو بشکریہ — انٹیل
فوٹو بشکریہ — انٹیل

معروف کمپنی انٹیل نے ایسا زبردست لباس تیار کیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

انٹیل اور فیشن ڈیزائنر کرامیٹ نے مل کر اس لباس کو تیار کیا ہے جس کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ مستقبل میں ملبوسات بھی کس طرح اسمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

اس خاص لباس کا نام اینڈرنالین ڈریس رکھا گیا ہے، اس لباس میں پیچھے 'پر' سے نکلے ہوئے ہیں جو گلیوں میں چلتے ہوئے کسی تتلی کے پروں کی طرح حرکت کرتے ہیں۔

اس لباس کو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے بنایا گیا ہے اور اس کی اوپری سطح کو کارنب فائبر سے تیار کیا گیا ہے، جس پر دو دھاتی پر بھی نظر آتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر ان پروں کو حرکت کے لیے کسی ائیر پمپ کی ضرورت نہیں بلکہ دو دھاتوں کی مدد سے اس میں ایسا سسٹم لگایا گیا ہے جو اس کو اوپر نیچے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ ابھی صرف ایک آئیڈیا ہے، اور اس کو فی الحال نمونے کے طور پر لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس نمائش میں رکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے انٹیل نے 2014 میں اسپائیڈر نائٹ مئیر موڈیول نکالا تھا۔

اسمارٹ فونز کی طرح اسمارٹ لباس کی بات کی جائے تو اسپائیڈر نائٹ مئیر موڈیول حقیقت سے زیادہ قریب تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024