• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

شائع January 7, 2016
امیتابھ بچن—۔ فوٹو/ بشکریہ نیوانڈین ایکسپریس
امیتابھ بچن—۔ فوٹو/ بشکریہ نیوانڈین ایکسپریس

کلکتہ: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی پسلی فلم کی شوٹنگ کے دوران متاثر ہوگئی، تاہم اداکار نے اپنے فینز کو تسلی دی ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں.

73 سالہ اداکار کلکتہ میں اپنی نئی تھرلر فلم 'تین' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، جس کا اعلان انھوں نے اپنے بلاگ کے ذریعے کیا.

امیتھابھ نے لکھا: "میری پسلی متاثر ہوئی ہے اور جب میں سانس لیتا ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں. میں آئس پیک اور درر دور کرنے والی دوا استعمال کر رہا ہوں، میری ڈاکٹر سے بھی بات ہوئی ہے اور مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 48 گھنٹے لگیں گے، دوسری صورت میں ایکس رے اور ایم آر آئی وغیرہ کیا جائے گا."

زخمی ہونے کے باوجود بھی بگ بی جمعے کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم 'وزیر' کی پروموشن جاری رکھے ہوئے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ شام کو دوستوں کے ساتھ کلکتہ کے ساؤتھ سٹی مال جائیں گے.

فلم 'وزیر' کی ہدایات بیجوئے نیمبیئر نے دی ہیں، جس میں امیتابھ بچن کے ساتھ فرحان اختر نے بھی کردار ادا کیا ہے، جبکہ امیتابھ کی تھرلر فلم 'تین' میں ان کے ساتھ ودیا بالن اور نوازالدین صدیقی بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024