• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جنوبی ایشیائی گیمزکیلئے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان

شائع January 7, 2016
پاکستانی اسکواڈ جنوبی ایشیائی گیمز میں شرکت کے لیے 3 فروری کو ہندوستان روانہ ہوگا۔ فوٹو/ اے پی
پاکستانی اسکواڈ جنوبی ایشیائی گیمز میں شرکت کے لیے 3 فروری کو ہندوستان روانہ ہوگا۔ فوٹو/ اے پی

کراچی: پاکستان ٹینس فیڈریشن نے پانچ دن کے ٹرائل کے بعد اگلے ماہ ہندوستان کے شہر گوہاٹی میں ہونے والے جنوبی ایشیائی گیمز کے لیے مردوں اور خواتین کی ٹینس ٹیموں کا اعلان کردیا۔

جنوبی ایشیائی گیمز گوہاٹی میں 6 فروری سے 16 فروری 2016 تک ہوں گے جس میں سنگلز، ڈبلزاور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے 7 فروری سے 11 فروری تک منعقد ہوں گے۔

ڈیوس کپ کے سابق فاتح انعام الحق کی نگرانی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس کے کورٹ میں ملک کے سات سرفہرست مرد اور خواتین ٹینس کھلاڑیوں نے پانچ روزہ ٹرائلز میں حصہ لیا۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی خواجہ سعد حئی نےپانچ روزہ ٹرائلز کے بعد جنوبی ایشیائی گیمز کے لیے چار چار کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیموں کا اعلان کیا۔

دونوں ٹیموں کے لیے باغ جناح لاہور کے کورٹ میں کوچنگ کیمپ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کی گیمز میں شرکت کے لیے ہندوستان روانگی 3 فروری کو متوقع ہے۔

مینز اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اعصام الحق قریشی، عقیل خان، یاسر خان اور عابد مشتاق شامل ہیں جبکہ راشد ملک کوچ اور کپتان ہوں گے۔

ویمنز اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔

سارا منصور، سارہ محبوب، اشنا سہیل اور ایمان قریشی جبکہ خالد صدیق کوچ اور کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ خبر 7 جنوری 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024