• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سنجے دت کی آئندہ ماہ رہائی کا امکان

شائع January 6, 2016
سنجے دت پر ممبئی حملہ کیس میں الزام ثابت ہوا تھا۔ — فائل فوٹو/ این ڈی ٹی وی
سنجے دت پر ممبئی حملہ کیس میں الزام ثابت ہوا تھا۔ — فائل فوٹو/ این ڈی ٹی وی

نئی دہلی: بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو ممبئی حملہ کیس میں 27 فروری کو جیل سے رہا کردیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے سزا معاف کیے جانے کے بعد رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں الزام ثابت ہونے پر مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سنجے دت کی رہائی میں مزید توسیع

ملک کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سنجے دت نے 16 مئی 2013 کو اپنی گرفتاری پیش کی، جس کے بعد انہیں آرتھر روڈ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

ایک ہفتے بعد انہیں پونے کی یراوڈا جیل منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے اچھے رویے سے جیل انتظامیہ کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے جس کے باعث ان کی سزا میں چند ماہ کی کمی کردی گئی.

مزید پڑھیں : سنجے کی سزا میں کمی

سنجے دت مقدمے میں پہلے ہی 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں جب کہ اب 42 ماہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اس دوران وہ مختلف وجوہات کے باعث کئی بار پیرول پر رہا ہوتے رہے، جس کے باعث انہیں مختلف عوامی طبقات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا، جبکہ کئی معروف شخصیات نے ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024