فیس بک چھوڑیں ، ایکسرسائز کریں: زکر برگ
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اب اپنے صارفین کو حیرت انگیز مشورہ دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ کچھ دیر کے لیے تو اس سوشل میڈیا کی جان چھوڑ دو۔
جی ہاں اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں مارک زکربرگ نے اپنے 47 ملین فالورز کو ایک نیا چیلنج دیا ہے اور وہ ہے دوڑنا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2016 میں 365 میل تک دوڑنے کا عزم رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے فالوروز کے اندر بھی ایسا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت زیادہ دوڑیں گے مگر یہ تعداد دیوانگی نہیں بلکہ روزانہ ایک میل دوڑنا میرا چیلنج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معتدل رفتار سے وہ روزانہ دس منٹ تک دوڑ کر یہ ہدف حاصل کریں گے۔
زکربرگ نے اپنی اس مہم کا نام ' اے ائیر آف رننگ' رکھا ہے جو ان کے 2015 کے ' ائیر آف بکس' کا نئے انداز سے اعادہ ہے۔
صارفین دوڑنے کے اس سال کے تجربات کو فیس بک پر شیئر کرسکتے ہیں اور زکربرگ انہیں پوسٹ بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ کے ایسے دیوانوں کا اپنا فیس بک گروپ ہے جس کے 43 ہزار سے زائد رکن ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تبصرے (1) بند ہیں